صدر ٹرمپ کے سابق وکیل کو تین سال کی سزاء

نیویارک ۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن کو کئی جرائم کے سلسلہ میں تین سال کی سزاء سنائی گئی ہے۔ اس سزاء کے اعلان کے بعد انہوں نے ٹرمپ پر تنقید کی اور کہا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کی غلطیوں کی پردہ پوشی کرنے کی کوشش کی تھی آج اسی کا خمیازہ بھگت رہا ہوں۔ امریکی ڈسٹرکٹ جج ولیم ایچ پاولے III کے سامنے اپنی بے گناہی کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ میرا فرض تھا کہ میں ٹرمپ کے گناہوں کی پردہ پوشی کروں لیکن آج میں اس کی سزاء بھگت رہا ہوں۔ 52 سالہ مائیکل نے کہا کہ ان (ٹرمپ) کے جرائم کی ذمہ داری لے رہا ہوں۔

TOPPOPULARRECENT