Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / صدر پرنب مکرجی بیگم پیٹ ایرپورٹ پر آج افتتاح کریں گے

صدر پرنب مکرجی بیگم پیٹ ایرپورٹ پر آج افتتاح کریں گے

حیدرآباد 15 مارچ (پی ٹی آئی) وزارت شہری ہوا بازی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ہندوستان نے 2020 ء تک خود کو ہوا بازی کے عالمی مرکز میں تبدیل کرتے ہوئے دنیا بھر میں شہری ہوا بازی کے تین بڑے مارکٹس میں اپنا مقام بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ ہندوستانی ایرپورٹ پر 2012-13 کے دوران فضائی ٹریفک 159.3 ملین تھی جو توقع ہے کہ بھاری اضافہ کے ساتھ 450 ملین سالانہ تک پہونچ جائے گی۔ وزارت شہری ہوا بازی میں جوائنٹ سکریٹری انیل سریواستوا نے کہا ہے کہ ہوا بازی کے شعبہ کو 12 ویں منصوبہ کے دوران 12.1 ارب امریکی ڈالر سرمایہ کاری کی توقع ہے جس کے منجملہ خانگی شعبہ 9.3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔ آئندہ 20 سال کے دوران کم مصارف پر مبنی 200 ایرپورٹس تعمیر کرنے کی تجویز ہے۔ 2013-17 ء کے دوران غیر میٹرو پراجکٹس پر 1.3 ارب امریکی ڈالر خرچ کرنے کا منصوبہ ہے۔ سریواستو نے بیگم پیٹ ایرپورٹ پر انڈیا ’انڈیا ایویشن‘ (ہندوستانی ہوا بازی) کے کل سے شروع ہونے والے پانچویں ایڈیشن کے اہم خدوخال بیان کرتے ہوئے کہاکہ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اس پانچ روزہ پروگرام کا چہارشنبہ کو سہ پہر 3 بجے افتتاح کریں گے جس میں ہیلی کاپٹرس اور طیارے بنانے والی 200 بڑی کمپنیاں بشمول بوئنگ، ایربس، ٹکسٹران، ایمبرائیر، گلف اسٹریم، آگسٹا، ویسٹ لینڈ، بل ہیلی کاپٹرس وغیرہ حصہ لیں گے۔ افتتاحی تقریب میں سات مختلف ممالک کے سفیروں کے علاوہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن، تلنگانہ اور آندھراپردیش کے چیف منسٹرس کے چندرشیکھر راؤ اور چندرابابو نائیڈو، وزیر شہری ہوا بازی اشوک گجپتی راجو اور دوسرے شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT