Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / صدر پوتن اوباما سے بہتر لیڈر : ٹرمپ

صدر پوتن اوباما سے بہتر لیڈر : ٹرمپ

ماہرین کے فورم میں ہلاری اور ٹرمپ آمنے سامنے
واشنگٹن ۔ 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) رپبلکن پارٹی کے نامزد امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوتن صدر اوباما کے مقابلے میں زیادہ بڑے رہنما ہیں۔ نیویارک میں فوجی امور کے ماہرین پر مشتمل ایک فورم سے سوال جواب کے دوران ڈونالڈ ٹرمپ نے روس کے صدر کی خوب تعریف کی۔ ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب پینٹاگون کے سربراہ نے روس پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ دنیا میں عدم استحکام کے بیج بو رہا ہے۔دوسری جانب اسی فورم میں ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار ہلاری کلنٹن نے اپنے ذاتی ای میل کے استعمال سے متعلق اپنی پوزیشن واضح کی۔ ہلاری کلنٹن نے کہا کہ عراق میں جنگ کے حق میں ووٹ دینا ’ایک غلطی‘ تھی۔  نصف گھنٹے کے دورانیے کے اس فورم میں ہلاری کلنٹن اور ڈونالڈ ٹرمپ دونوں پیش ہوئے۔کوئز میں ٹرمپ سے صدر پوتن کی تعریف کے بارے میں اْن سے دوبارہ پوچھا گیا تو ٹرمپ نے کہا کہ ’اْن کی ریٹنگ 82 فیصد ہے۔‘’میرے خیال میں انھوں نے مجھے جب ذہین کہا تو میں نے اسے تعریف کے طور پر لیا۔‘ ٹرمپ نے کہا کہ ’مسٹر پوتن کا اپنے ملک پر بہت بہترین کنٹرول ہے۔‘ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ صدر بننے کے بعد ’میرے خیال میں، میں اْن کے ساتھ مل کر کام کر سکتا ہوں۔‘ یاد رہے کہ ٹرمپ نے روس سے کہا تھا کہ وہ ہلاری کلنٹن کی اْن ای میلز کو تلاش کریں جو سرور پر موجود نہیں ہیں۔ اْنھیں اپنے اس بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب ڈونالڈ ٹرمپ نے روس کے صدر کے بارے میں بیان دیا ہے۔امریکہ میں رپبلکن پارٹی کے نامزد امیدوار ِٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر وہ صدارتی انتخاب میں کامیاب ہو گئے تو امریکی افواج کے تمام شعبوں کو وسعت دیں گے۔

 

اوباما انتظامیہ میں فوجی جنرلس بے اثر، ٹرمپ کا ریمارک
واشنگٹن 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک اور متنازعہ ریمارک کرتے ہوئے کہاکہ اوباما انتظامیہ نے امریکی جنرلس کو عملاً بے اثر کردیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ اگر وہ صدر منتخب ہوجائیں تو چند سرکردہ فوجی عہدیداروں کو برطرف کردیں گے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ بارک اوباما اور ہیلاری کلنٹن کی قیادت میں فوجی جنرلس کی حالت کسی ملبے سے کم نہیں۔ وہ اِس مقام پر پہونچ گئے ہیں جہاں ہمارے ملک کو پشیمانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹرمپ نے عراق اور افغانستان میں خدمات انجام دینے والے امریکی سپاہیوں کے فورم کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں یہ بات کہی۔ انھوں نے کہاکہ اوباما اور کلنٹن کی قیادت میں فوجی جنرلس ناکام رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT