Friday , August 17 2018
Home / دنیا / صدر پوٹن کا امریکی الیکشن میں یہودیوں کی مداخلت کا شبہ

صدر پوٹن کا امریکی الیکشن میں یہودیوں کی مداخلت کا شبہ

ماسکو،11مارچ(سیاست ڈاٹ کام )روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں روس نہیں شایدیہودیوں نے دخل اندازی کی ہو۔ایک انٹرویو میں روسی صدر نے کہا کہ ممکن ہے مداخلت کرنیوالوں کے پاس گرین کارڈ ہو یا امریکہ نے اس کام کے لیے انہیں رقم دی ہو؟جب تک کسی نے روسی قوانین کی خلاف ورزی نہ کی ہو روس کی حکومت اسے سزا نہیں دے سکتی۔انہوں نے کہا کہ تاتاریوں،یوکرائنیوں یایہودیوں نے 2016کے صدارتی انتخاب میں دخل اندازی کی ہوگی۔روس کے صدر نے صحافیوں سے سوال کیا کہ انہوں نے یہ فیصلہ کیوں کیاکہ روسی حکام نے اسکی اجازت دی ہوگی۔ دخل اندازی کرنے والوں کی روسی شہریت تھی تو اسے بھی چیک کیا جانا چاہیے ۔ممکن ہے مداخلت کرنے والے دُہری شہریت کے حامل ہوں۔روسی صدر نے صحافی سے کہا کہ کیاآپ کو یہ مضحکہ خیزنہیں لگتاکہ امریکہ کے صدارتی انتخابات پر روس اثر انداز ہوا ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ کسی روسی نے مداخلت کی ہے تو ہمیں دستاویزی ثبوت دیں، درخواست کریں، ہم دیکھیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT