Sunday , January 21 2018
Home / دنیا / صدر چین ژی کے دورہ بحرالکاہل کا اختتام ‘فیجی کی امداد میںاضافہ کی بات چیت

صدر چین ژی کے دورہ بحرالکاہل کا اختتام ‘فیجی کی امداد میںاضافہ کی بات چیت

سووا (فیجی) 23نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر چین ژی جنگ پنگ نے فیجی میں مزید 7کروڑ یوان( ایک کروڑ 14لاکھ امریکی ڈالرس)کی رقم دینے کا اعلان کیا ۔ جب کہ فیجی کے ساتھ بات چیت پر اُن کا بحرالکاہل کے ممالک کا دورہ اختتام پذیر ہوا ‘ جس کا مقصد اس علاقہ کے ساتھ چین کے تعلقات کا استحکام تھا ۔ آسٹریلیا میں جی 20چوٹی کانفرنس کے بعد ژی نے وزیراعظم فیجی او

سووا (فیجی) 23نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر چین ژی جنگ پنگ نے فیجی میں مزید 7کروڑ یوان( ایک کروڑ 14لاکھ امریکی ڈالرس)کی رقم دینے کا اعلان کیا ۔ جب کہ فیجی کے ساتھ بات چیت پر اُن کا بحرالکاہل کے ممالک کا دورہ اختتام پذیر ہوا ‘ جس کا مقصد اس علاقہ کے ساتھ چین کے تعلقات کا استحکام تھا ۔ آسٹریلیا میں جی 20چوٹی کانفرنس کے بعد ژی نے وزیراعظم فیجی اوریگ سائنی ماراما اور دیگر 7جزائری ممالک کے قائدین سے بات چیت کی جو 12رکنی بحرالکاہل ممالک کے رائے دہندوں کے بلاک کی اقوام متحدہ میں نمائندگی کرتے ہیں ۔ انہوں نے امیدظاہر کی کہ اُن کے دورہ سے باہمی دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ۔ بات چیت کے دوران کئی مفاہمتوں کی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے جن میں تبدیلی ماحولیات بھی شامل تھی ۔ ژی سے سامووا ‘ ونواٹو ‘ نیوا ‘ ممالک متحدہ مائیکرونیشیا ‘ جزائر کُک اور پاپووا نیوگنی کے قائدین شامل تھے ۔ فیجی کے مستقل وزیر خارجہ آمنہ یاوولی نے امداد کی توثیق کرتے ہوئے فیجی ٹائمز نے کہا کہ یہ اگست میں پیش کردہ 7کروڑ یوان کی امداد کے علاوہ ہوگی ۔ اس طرح چین سے اس علاقہ کو حاصل ہونے والی جملہ امداد 2کروڑ 55لاکھ امریکی ڈالرس مالیتی ہوجائے گی۔

TOPPOPULARRECENT