Friday , January 19 2018
Home / پاکستان / صدر چین کا دورہ دفاعی تعلقات کے استحکام کا باعث : نواز شریف

صدر چین کا دورہ دفاعی تعلقات کے استحکام کا باعث : نواز شریف

اسلام آباد۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان بے چینی سے صدر چین ژی جن پنگ کے اولین سرکاری دورہ کا منتظر ہے تاکہ سدا بہار دفاعی شراکت داری کو مزید استحکام عطا کیا جاسکے۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے پاکستان کا دورہ کرنے والے وزیرخارجہ وانگ ای کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ۔ چین دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد ہے اور

اسلام آباد۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان بے چینی سے صدر چین ژی جن پنگ کے اولین سرکاری دورہ کا منتظر ہے تاکہ سدا بہار دفاعی شراکت داری کو مزید استحکام عطا کیا جاسکے۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے پاکستان کا دورہ کرنے والے وزیرخارجہ وانگ ای کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ۔ چین دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد ہے اور یہ اس بات کو واضح کرتا ہے کہ چین ہمیشہ اپنے دوست کے ساتھ مخلص رہا ہے۔ وانگ نے نواز شریف سے کہا کہ ان کے دورہ کا مقصد ژی کے دورہ پاکستان کی راہ ہموار کرنا ہے حالانکہ دورہ کی تاریخ کا ہنوز اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ امکان ہیکہ صدر چین سالانہ یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر 23 مارچ کو وزیراعظم پاکستان کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ ژی کا دورہ گذشتہ سال ستمبر میں منسوخ کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے اس دورہ کی تاریخ کے دوبارہ تعین کا انتظار کیا جارہا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان بے چینی سے صدر چین کے استقبال کا منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے خیال میں یہ اہم دورہ دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT