Friday , November 16 2018
Home / ہندوستان / صدر چین کا دورہ دہلی ،ٹریفک درہم برہم

صدر چین کا دورہ دہلی ،ٹریفک درہم برہم

نئی دہلی 18 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر چین ژی جن پنگ کے دورہ دہلی کے موقع پر آج شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا اور وسطی و جنوبی دہلی میں ٹریفک کی آمد و رفت متاثر رہی۔ کیونکہ بعض ریاستوں کو بند کردیا گیا تھا۔ عوام بالخصوص دفتر جانے والوں کو پریشان کن صورتحال سے دوچار ہونا پڑا اور اُن میں سے اکثر تاخیر سے اپنی منزل ک

نئی دہلی 18 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر چین ژی جن پنگ کے دورہ دہلی کے موقع پر آج شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا اور وسطی و جنوبی دہلی میں ٹریفک کی آمد و رفت متاثر رہی۔ کیونکہ بعض ریاستوں کو بند کردیا گیا تھا۔ عوام بالخصوص دفتر جانے والوں کو پریشان کن صورتحال سے دوچار ہونا پڑا اور اُن میں سے اکثر تاخیر سے اپنی منزل کو پہونچے۔ تبتی عوام کے احتجاج نے بھی ٹریفک پر مزید منفی اثر ڈالا اور بالخصوص دھولا کنواں سے آنے والی موٹر کاروں اور دیگر گاڑیوں کو صبر آزما مرحلہ سے گزرنا پڑا۔ ٹریفک پولیس نے کل عوام سے خواہش کی تھی کہ وہ سردار پٹیل مارگ، دڈھولا کنواں اور اشوک روڈ کی طرف آنے سے گریز کریں کیونکہ اِسے دن بھر وقفہ وقفہ سے بند کیا جاتا رہے گا۔ حیدرآباد ہاؤز جانے والی سڑک پر ٹریفک کی رفتار انتہائی سست تھی جہاں احتجاجی تبتی عوام کی پولیس سے جھڑپ ہوگئی۔ صدر چین کے دورہ کے پیش نظر جگہ جگہ پولیس اور پیرا ملٹری تعینات کی گئی تھی۔ مصروف ترین آئی ٹی او چوراہا پر صورتحال انتہائی ابتر تھی جہاں ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے اِسے عبور کرنے میں کئی گھنٹے لگ گئے۔

TOPPOPULARRECENT