Friday , November 24 2017
Home / دنیا / صدر چین کا دورہ سوئٹزرلینڈ‘امریکی اثرورسوخ پر ردعمل‘عالمی معاشی فورم کے اجلاس میں شرکت

صدر چین کا دورہ سوئٹزرلینڈ‘امریکی اثرورسوخ پر ردعمل‘عالمی معاشی فورم کے اجلاس میں شرکت

بیجنگ۔15جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر چین ژی جن پنگ آج سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگئے جہاں وہ عالمی معاشی فورم کے اجلاس مقررہ ڈاؤس میں شرکت کریں گے ۔ توقع ہے کہ وہ یہاں پر عالمیانے کی زبردست تائید کریں گے اور منتخبہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیان کی تردید کریں گے کہ امریکہ پر مرکوز تحفظاتی پالیسیوں پر عمل آوری کی جائے ۔ اجلاس میں شرکت کا ان کا فیصلہ بحیثیت مجموعی چین کی جانب سے عالمیانے کی بھرپور تائید اور دوسری سب سے بڑی معیشت کی حیثیت سے دنیا بھر میں ابھرنے کی کوشش سمجھا جارہا ہے ۔دنیا کی سب سے بڑی معیشت فی الحال امریکہ ہے ۔ امریکہ کے دو کھرب مالیتی برآمدات انحطاط پذیر ہیں ۔ چین چاہتا ہے کہ موجودہ عالمی تجارتی نظام میں برقرار رہے اور ٹرمپ کی امریکہ حامی پالیسیوں کے ذریعہ جامع نظرثانی جاری رکھی جائے تاکہ چین کی برآمدات میں اضافہ ہوسکے اور عالمی اندیشوں میں بھی اضافہ ہوجائے کہ امریکہ کی تحفظات کی پالیسیاں عالمیانے کے عمل کو درہم برہم کرسکتی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT