Tuesday , May 22 2018
Home / دنیا / صدر چین کی میعاد کی حد ختم کرنے ژی ژپنگ کے فیصلہ کا خیرمقدم

صدر چین کی میعاد کی حد ختم کرنے ژی ژپنگ کے فیصلہ کا خیرمقدم

امریکہ میں بھی ایک دن اسی طرح اقدامات کئے جائیں گے :ٹرمپ
واشنگٹن ۔ /4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے چینی ہم منصب ژی ژپنگ کی جانب سے اپنے اقتدار کی مدت کی حد ختم کردینے کے اقدام کا خیرمقدم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن امریکہ میں بھی اسی طرح کی کوشش کی جاسکتی ہے ۔ ٹرمپ نے ریپبلکن فنڈ اکٹھا کرنے والوں اور اپنے حامیوں کے ساتھ بند کمرے کے اجلاس کے دوران کہا کہ صدر چین اب تاحیات اپنے ملک کے سربراہ ہوں گے ۔ صدر برائے تاحیات کا امتیاز انہیں حاصل ہوگا۔ وہ ایک عظیم لیڈر ہیں اور آپ دیکھیں گے کہ وہ اپنے ملک کی صدارت کرنے کے اہل ہوں گے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ ان کا یہ فیصلہ ’’گریٹ‘‘ ہے ۔ ہم بھی امریکہ میں ایک دن ایسا ہی قدم اٹھائیں گے ۔ سی این این کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی پارٹی کے فنڈ اکٹھا کرنے والوں اور حامیوں کے ساتھ مزاجیہ انداز میں بھی بات چیت کی اور بذلہ سنجی کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر کی مدت کے معاملے میں امریکہ بھی چین کے نقشے قدم پر چلے گا ۔ چین کی حکمراں کمیونسٹ پارٹی نے صدارتی میعاد کی حد کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس طرح موجودہ صدر ژی ژپنگ تاحیات اپنے ملک کی قیادت کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT