صدر کانگریس راہول گاندھی نے درگاہ شریف اجمیر پر حاضری دی

اجمیر 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج تیرہویں صدی عیسوی کی صوفی سنت حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ پر حاضری دی اور اُنھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ راہول گاندھی کے ہمراہ راجستھان کانگریس کے صدر سچن پائلیٹ اور سابق چیف منسٹر اشوک گہلوٹ تھے۔ راہول کا خاندان روایتی طور پر خواجہ صاحبؒ کا عقیدت مند ہے اور ہمیشہ درگاہ کی زیارت کیلئے آتا ہے۔ صدر کانگریس درگاہ شریف پر حاضری کے بعد پشکر بھی گئے ۔

TOPPOPULARRECENT