Monday , July 16 2018
Home / سیاسیات / صدر کانگریس راہول گاندھی چھتیس گڑھ کے دوروزہ دورے پر

صدر کانگریس راہول گاندھی چھتیس گڑھ کے دوروزہ دورے پر

رائے پور۔16مئی(سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے قومی صدرراہول گاندھی کل سے چھتیس گڑھ کے دوروزہ دورے پرجارہے ہیں۔گاندھی چار ریاستوں کے پنچایتی نمائندوں کے اجلاس کے ساتھ ہی کئی پروگرام میں حصہ لیں گے ۔پارٹی ذرائع کے مطابق کل گاندھی صبح رائے پورپہنچ جائیں گے اور اس کے بعدراجدھانی کے بلبیر سنگھ جونیجا انڈور اسٹیڈیم میں چار ریاستوں چھٹس گڑھ، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ اور اڈیشہ کے علاقائی پنچایت کانفرنس میں حصہ لیں گے ۔ اس کے بعد گاندھی ضلع سرگوجاکے سیتاپورکسان اورقبائلی اجلاس کوخطاب کرں گے ۔اس کے گاندھی ضلع بلاسپورکے کوٹمی میں قبائلی کانفرنس سے خطاب کریں گے اور بلاس پورمیں رات گذاریں گے گاندھی 18 مئی کو بلاسپور ڈویژن کے بوتھ سطح کے کارکنوں کوخطاب کریں گے ۔ گاندھی اس پروگرام کے بعددرگ میں ڈویژن سطح کے بوتھ کارکنوں کے کانفرنس کو بھی خطاب کریں گے ۔ گاندھی اس پروگرام کے بعددرگ سے ماناویمانتل تک روڈشوکریں گے ۔ اس کے بعد وہ دہلی واپس ہوجائیں گے ۔تقریبا 50 کلو میٹر طویل روڈشومیں پوری ریاست سے پارٹی کے سرگرم کارکنان کو جمع کرنے کا امکان ہے ۔گاندھی کے دورے کے مدنظرسکیوریٹی کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT