Saturday , May 26 2018
Home / دنیا / صدر کانگریس راہول گاندھی کی وزیراعظم سنگاپور سے ملاقات

صدر کانگریس راہول گاندھی کی وزیراعظم سنگاپور سے ملاقات

سنگاپور 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج وزیراعظم سنگاپور لی سین لونگ اور دیگر سینئر قائدین سے ملاقات کی۔ راہول گاندھی تین روزہ دورہ سنگاپور و ملائیشیا پر ہیں جس کے دوران اُن کی وزرائے اعظم سنگاپور اور ملائیشیا نجیب رزاق سے مقرر ہے۔ وہ ہندوستانی برادری کے ارکان اور تاجر برادری کے قائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔ راہول گاندھی نے وزیراعظم سنگاپور سے کانگریس قائد ملند دیورا کے ہمراہ ملاقات کی۔ اُن کے ساتھ شعبہ مواصلات کے صنعتکار سام پتروڈا بھی تھے۔ وزیراعظم سنگاپور نے کہاکہ اُنھیں صدر کانگریس راہول گاندھی سے ملاقات کرکے بہت خوشی ہوئی۔ راہول گاندھی سنگاپور سے ملائیشیا روانہ ہونے سے قبل ہندوستانی برادری کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے اور اُن سے خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں شعبہ صنعت کے ہندوستانی ارکان سے اُن کا خطاب بھی مقرر ہے۔ اُن کی ملاقات رکن پارلیمنٹ لم وی کیاک ، وزیر مملکت جانل ، وزیر سماجی و خاندانی ترقی ڈسمنڈ لی ، ارکان پارلیمنٹ جون پریرا ، وکرم نائر اور وزیر خارجہ وی وی این بالا کرشنن سے بھی ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT