Wednesday , January 23 2019

صدر کل ہند کانگریس کی پنڈت جواہر لال نہرو کی یوم پیدائش تقاریب

17 اور 18 نومبر کو دہلی میں مقرر، سرکردہ شخصیتوں کی شرکت

17 اور 18 نومبر کو دہلی میں مقرر، سرکردہ شخصیتوں کی شرکت
حیدرآباد ۔ 15 نومبر (سیاست نیوز) صدر کانگریس مسز سونیا گاندھی نے ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کے 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر 17 اور 18 نومبر کو دہلی میں عالمی کانفرنس کا اہتمام کیا۔ راہول گاندھی کی قیادت میں تشکیل دی گئی 9 رکنی کمیٹی میں حیدرآباد کی نمائندگی کرنے والے کانگریس کے رکن راجیہ سبھا مسٹر ایم اے خان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ مسٹر ایم اے خان نے کہا کہ اس کانفرنس میں کئی ممالک کے سابق صدور اور سابق وزرائے اعظم کے علاوہ کئی قائدین اور ماہرین اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ یہ کانفرنس 21 ویں صدی کے مستقبل کیلئے نہرو کی پالیسیوں کا آئینہ دار ثابت ہوگی۔ 17 نومبر کو کانفرنس کا افتتاح ہوگا اور 18 نومبر کو اختتام ہوگا۔ صدر کانگریس مسز سونیا گاندھی نے 9 رکنی ہندوستانی وفد کو نامزد کیا ہے جس کی قیادت رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT