Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / صدر کووند کی درگاہ اجمیر پر حاضری اور مندر کے درشن

صدر کووند کی درگاہ اجمیر پر حاضری اور مندر کے درشن

جئے پور 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے راجستھان میں صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر حاضری دی اور برہما مندر کے درشن کئے۔ صدر کووند دو روزہ دورہ پر گزشتہ روز یہاں پہونچے تھے۔ درگاہ شریف پر صدر ہند کی حاضری کے موقع پر دیوان زین العابدین خاں نے اُنھیں بھگوت گیتا پیش کرتے ہوئے اُن کا استقبال کیا۔ زین العابدین خاں نے کہاکہ ملک و قوم کو اولین ترجیح دی جانی چاہئے اور مقدس کتاب گیتا کہتی ہے کہ کسی کو اجر و انعام کی توقع کئے بغیر نیک عمل کرنا چاہئے۔ دیوان کے فرزند نصیرالدین چشتی نے کہاکہ بھگوت گیتا کی بطور تحفہ پیشکشی کا مقصد ملک میں مختلف مذاہب کے ماننے والوں کو فرقہ وارانہ امن و ہم آہنگی کا پیغام دینا ہے۔ صدر کووند نے قبل ازیں آج دن میں پشکر کے برہما مندر کے درشن کئے۔

TOPPOPULARRECENT