Monday , April 23 2018
Home / شہر کی خبریں / صدر کے خطبہ پر تحریک تشکر ‘ غلام نبی آزاد آج مباحث میں حصہ لینگے

صدر کے خطبہ پر تحریک تشکر ‘ غلام نبی آزاد آج مباحث میں حصہ لینگے

حیدرآباد۔ 4 فروری (سیاست نیوز) قائد اپوزیشن راجیہ سبھا جناب غلام نبی آزاد صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کے خطبہ پر اظہار تشکر مباحث میں حصہ لیں گے۔ جناب محمد علی شبیر قائد اپوزیشن تلنگانہ کونسل نے یہ بات بتائی۔ جناب آزاد 5 فروری پیر کو تحریک تشکر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے 2:30 بجے دن اپنے خطاب کا آغاز کریں گے۔ راجیہ سبھا کی کارروائی ’راجیہ سبھا ٹیلی ویژن‘ پر راست نشر کی جائیگی۔ کانگریس قائد اپوزیشن راجیہ سبھا کے تحریک تشکر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے خطاب کو اس لئے اہمیت حاصل ہے کیونکہ صدرجمہوریہ نے اپنے خطبہ میں طلاق ثلاثہ بل اور مسلم خواتین کے حقوق کا تذکرہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT