Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / صدر گوٹے مالا پر بدعنوانیوں کے الزامات

صدر گوٹے مالا پر بدعنوانیوں کے الزامات

گوٹے مالا سٹی ۔5جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) تقریباً پانچ ہزار احتجاجی مظاہرین گوٹے مالا سٹی کے مضافات میں ایک احتجاجی جلوس میں شریک ہوئے ‘ وہ ملک کے کرپشن زدہ صدر کے استعفی کا مطالبہ کررہے تھے ۔ صدر گوٹے مالا کو قانونی کارروائی سے تحفظ حاصل ہے ۔لیکن جاریہ ہفتہ کے اوائل میں وہ اس تحفظ کے سلسلہ میں استغاثہ کے مقابل مقدمہ ہار چکے ہیں ۔ گوٹے

گوٹے مالا سٹی ۔5جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) تقریباً پانچ ہزار احتجاجی مظاہرین گوٹے مالا سٹی کے مضافات میں ایک احتجاجی جلوس میں شریک ہوئے ‘ وہ ملک کے کرپشن زدہ صدر کے استعفی کا مطالبہ کررہے تھے ۔ صدر گوٹے مالا کو قانونی کارروائی سے تحفظ حاصل ہے ۔لیکن جاریہ ہفتہ کے اوائل میں وہ اس تحفظ کے سلسلہ میں استغاثہ کے مقابل مقدمہ ہار چکے ہیں ۔ گوٹے مالا کی دستوری عدالت نے صدر آٹو پیرز کی اپیل مسترد کردی جس میں صدر مملکت کو قانونی کارروائی سے استثنی حاصل ہے ۔ علاوہ ازیں احتجاجی مظاہرین قانونی طور پر ماقبل مقدمہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کررہے تھے ۔جمعہ کے دن کانگریس کی ایک کمیٹی نے سفارش کی تھی کہ صدر کو حاصل تحفظ مکمل طور پر برخواست کردیا جائے اور تحقیقات میں پیشرفت کی جائے ۔ کل رات احتجاجی مظاہرین نعرے لگارہے تھے ۔ ’’آٹو پیرز کو برطرف کردو‘‘ دوسرا نعرہ ’’ مزید کرپشن نہیں‘‘ یہ احتجاجی جلوس کی شکل میں سپریم کورٹ سے قومی قصر کی جانب جارہے تھے جو شہر کے قلب میںواقع ہے ۔ان کے ہاتھوں میں جلدی ہوئی موم بتیاں اور ٹارچس تھیں ۔ کئی افراد رنگ برنگے بیانرس اٹھائے ہوئے تھے جن پر نعرے تحریر تھے ‘ آٹو پیرز کی حکومت مزید نہیں ۔

TOPPOPULARRECENT