Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / صدور نشین کرنول ضلع پریشد نے جائزہ حاصل کرلیا

صدور نشین کرنول ضلع پریشد نے جائزہ حاصل کرلیا

کرنول۔/16جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر ایم راج شیکھر گوڑ نے چیر من ضلع پریشد کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرنے کے بعد اردو میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میںبہت زیادہ مسائل ہیں۔ ان تمام مسائل سے واقفیت حاصل کرنے کے بعدان کے حل کی کوشش کی جائے گی ۔انہوں نے اس وقت جائزہ حاصل کرنے کے تعلق سے کہا کہ بہت سے لوگوں نے آشاڈم سیزن کی و

کرنول۔/16جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر ایم راج شیکھر گوڑ نے چیر من ضلع پریشد کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرنے کے بعد اردو میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میںبہت زیادہ مسائل ہیں۔ ان تمام مسائل سے واقفیت حاصل کرنے کے بعدان کے حل کی کوشش کی جائے گی ۔انہوں نے اس وقت جائزہ حاصل کرنے کے تعلق سے کہا کہ بہت سے لوگوں نے آشاڈم سیزن کی وجہ سے ابھی جائزہ حاصل کرنے سے منع کیا مگر میرا معاملہ یہ ہے کہ ابھی رمضان ماہ مبارک جاری ہے اور اس ماہ کی بہت فضیلت ہے اسی لئے میں نے لوگوں کی پرواہ کئے بغیر اسی ماہ میں جائزہ حاصل کر لیا کیونکہ ایسا مبارک ماہ ایک سال بعد ہی آتا ہے۔علاوہ ازیں میرے دوستوں کی اکثریت مسلمانوں کی ہی ہے ۔انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے تعلق سے کہا کہ وہ موضع حسین پورسے تعلق رکھتے ہیں

اور انٹر تک تعلیم حاصل کی ہے۔واضح ہو کہ ضلع کرنول کے تمام صدور نشین میں ایم راج شیکھر سب سے کم عمر صدر نشین ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع پریشد کے تحت چلائے جانے والے تمام اسکولس میں تعلیم اور دیگر سہولیات پر خصوصی توجہ دی جائے گی، اور قریہ جات میں عوام کو پینے کے لئے شفاف پانی فراہم کیا جائے گا اور تمام منڈل پریشد دفاتر میں ہر ایک رکن ضلع پریشد کے لئے ایک دفتر مختص کیا جائے گا۔اراکین منڈل پریشد کو چاہیئے کہ اراکین ضلع پریشد کا احترام کریں۔

TOPPOPULARRECENT