Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / صدی تقاریب عرس شریف بانی جامعہ نظامیہ ‘ انتظامات تیزی سے جاری

صدی تقاریب عرس شریف بانی جامعہ نظامیہ ‘ انتظامات تیزی سے جاری

4فبروری کو مجلس استقبالیہ کا اجلاس و سنگ بنیاد فضیلت جنگ ؒہال‘ 5 فبروری کو پریس کانفرنس

4فبروری کو مجلس استقبالیہ کا اجلاس و سنگ بنیاد فضیلت جنگ ؒہال‘ 5 فبروری کو پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : انیسویں صدی کے عظیم اسلامی قائد شیخ الاسلام حافظ محمد انوار اللہ فاروقی فضیلت جنگ علیہ الرحمہ بانی جامعہ نظامیہ کے وصال کو سال حال ایک صدی کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے ۔ اس مناسبت سے ارباب جامعہ نظامیہ نے ملک بھر میں ’’تعلیمی بیداری مہم‘‘ کے تحت کئی علمی ‘ اصلاحی اور ادبی پروگرامس کو قطعیت دی ہے ۔ صدی تقاریب عرس حضرت بانی جامعہ نظامیہ کے سلسلہ میں چہارشنبہ 4 فبروری کو دس بجے دن مجلس استقبالیہ کا اجلاس منعقد ہوگا ۔ اس موقع پر فضیلت جنگ ہال کا سنگ بنیاد رکھا جائیگا ۔ جمعرات 5 فبروری کو 12 بجے دن پریس کانفرنس منعقد ہوگی جس کو مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ مخاطب کریں گے ۔ہفتہ 14 فبروری دس بجے دن اردو مسکن موتی گلی ‘ خلوت ’ حیدرآباد میں عالمی عربی سمینار بعنوان ’’ندوۃ علمیۃ دولیۃ‘‘ منعقد ہوگا ۔ کویت سے مہمان خصوصی فضیلۃ الشیخ حمد عبدالرحمن الترکیت اور فضیلۃ الاستاذ محمد عبدالعزیز الرفاعی نے اپنی آمد کی توثیق کی ہے ۔ جبکہ جامع ازہر مصر سے مولانا ڈاکٹر محمد جلال رضا نے بھی آمد کی توثیق کی ہے ۔ مولانا ڈاکٹر محمد عبدالمجید نظامی سابق صدر شعبہ عربی جامعہ عثمانیہ ‘ مولانا ڈاکٹر سید جہانگیر پروفیسر ایفلو یونیورسٹی ‘ مولانا ڈاکٹر سید بدیع الدین صابری پروفیسر شعبہ عربی عثمانیہ یونیورسٹی ‘ مولانا ڈاکٹر سید علیم اشرف جائسی پروفیسر شعبہ عربی مانو‘ مولانا ڈاکٹر محمد مصطفی شریف پروفیسر عربی عثمانیہ اور مولانا ڈاکٹر سعید بن مخاشن مانو (لکھنو) شیخ الاسلام بانی جامعہ کی شخصیت و خدمات پر مختلف عنوانات کے تحت پرمغز مقالے پیش کریں گے ۔ اتوار 15 فبروری دس بجے دن اندرا پریہ درشنی ہال آڈیٹوریم باغ عامہ حیدرآباد میں عالمی علمی مذاکرہ اردو انگریزی کا انعقاد عمل میں آئیگا ۔ اس کے مہمان خصوصی نائب وزیر اعلی ریاست تلنگانہ عزت مآب محمد محمود علی ہیں ۔ کراچی پاکستان سے پروفیسر ڈاکٹر سید عطاء اللہ الحسینی قادری ملتانی سابق صدر شعبہ معارف اسلامیہ جامعہ ملیہ کراچی سے اپنی آمد کی توثیق کی ہے ۔ جبکہ نارتھ کیرولینا امریکہ سے مفتی منظر الاسلام ازہری نے بھی اپنی آمد کا توثیق نامہ روانہ کر دیا ہے ۔ ان کے علاوہ مولانا ڈاکٹر سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی سجادہ نشین روضہ حضرت بندہ نواز ؒ ‘ ڈاکٹر پروفیسر غلام یحییٰ انجم صدر شعبہ اسلامک اسٹیڈیز جامعہ ہمدرد نئی دہلی ‘ مولانا خوشتر نورانی مدیر جام نور دہلی ‘ مولانا ڈاکٹر حافظ بشیر الحق قریشی لطیفی (ویلور) ‘ ڈاکٹر پروفیسر محمد عبدالحمید اکبر صدر شعبہ اردو و فارسی گلبرگہ یونیورسٹی اور جناب کمال الدین علی خان ’’حضرت شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ عالم اسلام کی ہمہ پہلو شخصیت ‘‘ کے تحت مختلف عنوانات پر اپنے تحقیقی مقالے پیش کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT