Friday , May 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / صد فیصد ٹیکس وصول کرنے کی ہدایت ضلع کلکٹر

صد فیصد ٹیکس وصول کرنے کی ہدایت ضلع کلکٹر

کریم نگر 25 ؍ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہر گرام پنچایت میں 15 مارچ تک صد فیصد ٹیکس وصول کرلیا جانا چاہئے ۔ ضلع کلکٹر کریم نگر سرفراز احمد نے حکم دیا ۔ وہ کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں پنچایت عہدیداروں اور سکریٹریز کے ساتھ جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اندرون 15 مارچ صد فیصد جائیداد ٹیکس وصول کرلیں ۔ گھروں کے ٹیکس میں وصولی پروگرام میں کسی بھی قسم کی تساہلی نہ کی جائے خصوصی توجہ دینا ہوگا ۔ نامکمل انفرادی بیت الخلاء ایس پی ایم میں 1800 ای جی ایس میں 1300 کی فوری تکمیل کرلی جائے ۔ 75 فیصد سے کم ٹیکس کی وصولی پر سکریٹریز کو نوٹس دی جائیگی ۔ سوچھ بھارت کے تحت ضلع میں 276 گرام پنچایتوں میں 75 فیصد گرام پنچایتوں کا انتخاب کیا جا کر ان پنچایتوں میں تعلیم اور طبی سہولتوں کی فراہمی کے پروگراموں کے ساتھ سوچھ بھارت کے سلسلے میں یونیسف کے تعاون سے او ڈی ایف جیسے صاف صفائی کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے اس اجلاس میں تربیتی کلکٹر پراوینا ڈی پی او زاراپناراؤ ‘ ایس پی ایم کوآرڈینیٹر کشن سوامی وغیرہ شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT