Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ’صرف ایک نوبال ڈالنے پر میں ویلن نہیں بن سکتا‘ : اشون

’صرف ایک نوبال ڈالنے پر میں ویلن نہیں بن سکتا‘ : اشون

ممبئی ۔ 8 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان آف اسپنر روی چندرن اشون نے آج کہاکہ ورلڈ ٹی ۔ 20 سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ہندوستان کی شکست میں کلیدی عنصر ثابت ہونے والے دو نوبالس ڈالنے پر مجھے ویلن نہیں بنایا جانا چاہئے ۔ اشون کے ایک نوبال نے مین آف دی میچ لنڈل سیمنس کو بڑی راحت پہونچائی تھی اور وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کامیابی کیلئے درکار 193 رنز کے دشوارکن ہدف کا کامیاب تعاقب کرنے میں مدد کی تھی ۔ اشون نے آئی پی ایل میں کل ممبئی انڈینس کے خلاف اپنی نئی ٹیم رائزنگ پونا سوپر جینٹس کیلئے کھیلنے سے ایک دن قبل کہا کہ ’’ اس(شکست کے ) دن میں اپنے گھر واپس چلا گیا جہاں میرا کتا شدید گرمی کے سبب بیمار ہوگیا تھا ۔ اس کو دورے پڑ رہے تھے ۔ اس کی حالت نے مجھے وہ دکھایا جو زندگی میں بے پناہ اہم ہے ۔ چنانچہ تین دن تک میں کوئی اخبار بھی نہیں دیکھ سکا اور یہ نہیں پڑھ سکا کہ لوگ مجھے کیا کہہ رہے ہیں۔ میں نے ایک عرصہ تک کبھی کوئی نوبال نہیں ڈالی اور ایک نوبال ڈالنے سے میں ویلن نہیں بن جاتا ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT