Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / صرف بی ٹیک کی ڈگری سے ملازمت کا حصول مشکل

صرف بی ٹیک کی ڈگری سے ملازمت کا حصول مشکل

حیدرآباد۔/7جون، ( سیاست نیوز) آئی ٹی شعبہ میں بی ٹیک گریجویٹس کا اب کوئی مستقبل نہیں رہے گا، آئی ٹی کمپنیوں کی جانب سے صرف بی ٹیک ڈگری رکھنے والے نوجوانوں کو ملازمت نہیں دی جائے گی بلکہ یہ کمپنیاں پوسٹ گریجویٹ کرنے والے امیدواروں کو موقع دیں گی۔ پوسٹ گریجویٹ یا کسی خاص شعبہ میں مہارت حاصل کرنے والے طلبہ کو ہی روزگار کے مواقع ملیں گے۔ آئی ٹی انفوسیس کے سابق فینانشیل آفیسر اور ایچ آر سربراہ ٹی وی موہن داس پائی نے بتایا کہ مستقبل میں صرف بی ٹیک سے اچھی ملازمت کا حصول مشکل ہوجائے گا کیونکہ آئی ٹی کمپنیاں ماسٹر ڈگری رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دیں گی۔ انہوں نے کالجس کے تمام انتظامیہ کو مشورہ دیا کہ وہ ایم ٹیک اور خصوصی کورسیس کو ترجیح دیں تاکہ طلبہ کو بہتر ملازمت مل سکے۔

TOPPOPULARRECENT