Wednesday , November 21 2018
Home / Top Stories / صرف راہول ہی مودی کے واحد متبادل

صرف راہول ہی مودی کے واحد متبادل

Haryana PWD Minister Randeep Singh Surjewala clarifying government’s stand on charges levelled by Arvind Kejriwal during a press conference in Chandigarh on Thursday, October 11 2012. Express photo by Jasbir Malhi

اپوزیشن اتحاد سے 2019 ء کے انتخابات میں تبدیل کی لہر متوقع : سرجے والا
نئی دہلی ۔ /4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجیوالا نے آج کہا کہ صرف راہول گاندھی ہی وزیراعظم نریندر مودی کے موثر متبادل ثابت ہوسکتے ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ اپوزیشن کا اتحاد ہی 2019 ء کے لوک سبھا انتخابات میں تبدیلی کی لہر لاسکتا ہے ۔ سرجیوالا نے کہا کہ ملک میں آج دو اہم ماڈلس ہیں ۔ مودی ایک ماڈل کی نمائندگی اور راہول دوسرے ماڈل کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ سرجیوالا نے کہا کہ ’’اب دو ماڈلس ہیں ۔ ایک مودی ماڈل ہے جس میں وہ (مودی) چھ مرتبہ لباس بدلتے ہیں ۔ وہ امور مملکت سے زیادہ اپنے لباس پر توجہ دیتے ہیں ۔ دوسرا راہول ماڈل ہے جہاں سادگی اور وضاحت پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے ‘‘ ۔ اپوزیشن میں اتحاد کی مساعی سے متعلق ایک سوال پر سرجیوالا نے جواب دیا کہ این ڈی اے کی دو اہم حلیف جماعتیں شیوسینا اور تلگودیشم اب بی جے پی سے ناراضگی ظاہر کرنے لگی ہیں اور کانگریس مختلف اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ اتحاد و مفاہمت کررہی ہے جس سے 2019 ء کے لوک سبھا انتخابات میں تبدیلی کرے گی‘‘ شیوسینا نے کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں وہ تنہا مقابلہ کرے گی ۔ تلگودیشم نے 2018-19 ء کے مرکزی بجٹ کی سخت مذمت کی ہے ۔ رواں سال آٹھ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے بارے میں سرجیوالا نے کہا کہ ’’ ہمیں یقین ہے کہ کانگریس کرناٹک میں اقتدار پر دوبارہ واپس آئے گی ۔ یہ ایک انتہائی ترقی یافتہ ریاست ہے ۔ راجستھان کے ضمنی انتخابات میں کانگریس کی کامیابی ایک ’ ٹریلر‘ ہے ۔ اس پارٹی کو مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ اور دیگر ریاستوں میں بھاری اکثریت سے کامیابی ملے گی۔

TOPPOPULARRECENT