Wednesday , July 18 2018
Home / ہندوستان / صرف روٹی جل جانے پر بیوی کو تین طلاق

صرف روٹی جل جانے پر بیوی کو تین طلاق

بانڈہ ۔ 9 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) اُترپردیش میں ایک خاتون نے پولیس میں شکایت کی ہے کہ اُس کو تین طلاق دیدی گئی اور شوہر کے گھر سے زبردستی باہر نکال دیا گیا کیونکہ قصور یہ تھا کہ اُس کی بنائی ہوئی روٹی جل گئی تھی ۔ اے ایس پی بنش راج یادو نے کہا کہ ضلع مہوبہ کے پہریٹہ گاؤں میں یہ واقعہ پیش آیا جس کا علم اُس وقت ہوا جب 24 سالہ خاتون نے گزشتہ روز پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ انھوں نے کہاکہ خاتون کی شکایت کی بنیاد پر اُس کے شوہر کے خلاف گھریلو تشدد کا ایک مقدمہ درج کیا جائے گا ۔ اس خاتون نے جس کی شادی گزشتہ سال ہوئی تھی یہ الزام بھی عائد کی کہ تین طلاق کے طریقہ کے ذریعہ رشتہ ازدواج سے خارج کرنے سے تین دن قبل اس کے شوہر نے سگریٹ سے چرکے دیتے ہوئے زخمی کردیا تھا ۔ واضح رہے سپریم کورٹ نے گزشتہ سال 22 اگسٹ کو طلاق ثلاثہ کو غیردستوری قرار دیتے ہوئے کالعدم کردیا تھا اور کہا تھا کہ یہ دستور کی دفعہ 14 کے مغائر ہے جس (دفعہ) کے تحت قانون کی نظر میں یکسانیت و مساوات دیئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT