Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / صرف عدالت کا فیصلہ قبول کرنے کل ہند مسلم پرسنل لا بورڈ کا اعلان

صرف عدالت کا فیصلہ قبول کرنے کل ہند مسلم پرسنل لا بورڈ کا اعلان

لکھنؤ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سری سری روی شنکر نے ایودھیا تنازعہ کی عدالت کے باہر تصفیہ پر زور دینے کے ایک دن بعد کل ہند مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا کہ صرف عدالت کا فیصلہ ہی اس کے لئے قابل قبول ہوگا۔ وہ آرٹ آف لیونگ فاؤنڈیشن کے بانی کی اس تنازعہ کی یکسوئی کیلئے پیش کردہ تجویز سے اتفاق نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ شام کی مثال دیتے ہوئے روی شنکر نے ملک کے سیکولر تانے بانے پر ضرب لگائی ہے۔ جہاں تک بورڈ کا تعلق ہے ، یہ پہلے بھی کہا جاچکا ہے کہ عدالت کا فیصلہ ہی بورڈ کیلئے قابل قبول ہوگا۔ روی شنکر کے پرسنل لا بورڈ کو مکتوب کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے مولانا رحمانی نے کہا کہ ہم اس پر بورڈ کے ارکان کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد ہی کوئی ردعمل ظاہر کرسکیں گے۔ روی شنکر نے ہندوستان کے شام بن جانے کی تجویز دھمکی ہونے کی تردید کی۔

TOPPOPULARRECENT