Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / صرف مرلی دھرن نے پریشان کیا: سہواگ

صرف مرلی دھرن نے پریشان کیا: سہواگ

نئی دہلی 21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اپنی 37 ویں سالگرہ پر بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے  ویریندر سہواگ کی جارحانہ بیٹنگ سے دنیا بھر کے بولرز گھبراتے تھے لیکن خود انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ سری لنکائی اسپنر متھیا مرلی دھرن کا سامنا کرتے ہوئے پریشان رہتے تھے۔ بین الاقوامی کرکٹ اور آئی پی ایل سے سبکدوشی کا اعلان کرنے کے بعد ایک انٹرویو میں سہواگ نے کہا کہ میں اپنے کرکٹ کیریئر میں سوائے مرلی دھرن کے کسی اور بولر سے نہیں گھبرایا۔ انہوں نے مزید کہا میرے کیریئر کو آگے بڑھانے کیلئے سابق کپتان سورو گنگولی نے اوپننگ مقام کی قربانی دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT