Wednesday , April 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / صرف معافی نہیں معاوضہ میں اضافہ ناگزیر:سیمی

صرف معافی نہیں معاوضہ میں اضافہ ناگزیر:سیمی

کنگسٹن۔9 نومبر(سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیزکے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ بورڈ کو معاوضوں میں اضافہ کرنا ہوگا، ویسٹ انڈیز کرکٹ کی جانب سے فری لانس ٹوئنٹی 20 کھلاڑیوں کو ’معافی‘ دینا مسئلے کا دائمی حل نہیں بلکہ اس کیلئے بورڈ کو معاوضوں کو بڑھانا ہوگا۔سابق کپتان ماضی میں بھی بورڈ کی پالیسیوں کے بڑے نقاد رہے ہیں اور اسی پاداش میں نہ صرف کپتانی سے محروم ہوئے بلکہ ٹیم سے بھی باہر کردیے گئے۔ انھوں نے پاکستان سوپر لیگ سمیت دنیا بھر کی ٹوئنٹی 20 لیگز میں حصہ لیا ہے۔گیل، ڈیوائن براوو اور پولارڈ بھی ویسٹ انڈیز کی ونڈے ٹیم سے باہر رہے لیکن اب بورڈ نے ٹیم کے ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست کوالیفائی نہ کرنے پر ان تمام کو ’ معافی ‘ دیکر دوبارہ کھیلنے کا موقع دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT