Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / صرف 20 یوم میں ایک کروڑ لیڈ بلبس کی تقسیم

صرف 20 یوم میں ایک کروڑ لیڈ بلبس کی تقسیم

نئی دہلی ۔ 10 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج یہ اعلان کیا کہ گھریلو برقی بچت پروگرام کے تحت صرف 20 یوم میں ایک کروڑ لیڈ بلس تقسیم کئے گئے ۔اس طرح اب تک 6 کروڑ برقی بلبوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی ہے ۔ ملک گیر سطح پر ریاستی علاقوں میں 77 کرو ڑ تیز روشنی والے بلبوں کو تبدیل کرنے کا نشانہ ہے ۔ وزارت توانائی نے ملک کی 11 ریاستوں میں پلیک انرجی سرویسس کمپنی کے ذریعہ برقی بچت اسکیم کو شروع کیا ہے۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ صرف 20 یوم میں ایک کروڑ لیڈ بلس (برقی گولے) تقسیم کئے گئے جبکہ ماہ جنوری سے اب تک ان کی تعداد 5 کرو ڑ تک پہنچ گئی جس کے باعث برقی بلب میں 1.848 میگاواٹ کو ٹالا جائے گا اور یومیہ 2 کروڑ روپئے کی برقی کی بچت ہوسکے گی اور 17,352 ٹن کاربن کے اخراج میں کمی واقع ہوئی۔
فوج کے کیپٹن ٹرین سے لا پتہ
نئی دہلی،10فروری (سیاست ڈاٹ کام)فوج کے کیپٹن شکھر دیپ گزشتہ تین دن سے لا پتہ ہیں۔وہ بہار کے کٹیہار سے ٹرین میں دہلی آرہے تھے ۔فوج کے مطابق 24سالہ کیپٹن شکھر دیپ جموں کشمیر میں تعینات ہیں اور وہ چھٹی پوری ہونے پر چھ فروری کو دہلی کے راستے جموں کشمیر کے لئے روانہ ہوئے تھے لیکن جب ٹرین دہلی پہنچی تو وہ اس میں نہیں تھے ۔لاپتہ افسر کے والد بھی فوج میں لیفٹننٹ کرنل ہیں اور ابھی رانچی میں تعینات ہیں ۔انہوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے بیٹے کے لاپتہ ہونے میں کسی دہشت گردتنظیم کا ہاتھ ہو سکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT