Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / صرف 5 فیصد بزرگ سپاہیوں کو او آر او پی مسئلہ کا سامنا

صرف 5 فیصد بزرگ سپاہیوں کو او آر او پی مسئلہ کا سامنا

پاناجی ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ 95 فیصد دفاعی عملہ کے ریٹائرڈ ارکان کو ایک رتبہ اور ایک پنشن اسکیم کی عمل آوری سے فائدہ حاصل ہورہا ہے ۔ صرف 5 فیصد ریٹائرڈ سپاہیوں کو مسائل کا سامنا ہے ۔ ان 5 فیصد سپاہیوں کا مسئلہ بھی آئندہ دو ماہ میں حل کرلیا جائے گا ۔واضح رہے کہ دہلی کے جنتر منتر پر ایک سابق سپاہی کی موت کے بعد ایک رتبہ ایک پنشن کے مسئلہ پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان زبردست لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔ سابق سپاہیوں کو پنشن دینے پر زور دیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT