Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / صفائی، صحت مند زندگی کی علامت

صفائی، صحت مند زندگی کی علامت

نظام آباد میں سوچھ بھارت پروگرام، پوچا سرینواس ریڈی کا خطاب

نظام آباد میں سوچھ بھارت پروگرام، پوچا سرینواس ریڈی کا خطاب
نظام آباد:9؍ مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ماحول کو صاف ستھرا رکھنے سے اس کا اثر صحت پر ہوتا ہے اور خاندان صحت مند رہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت پوچارام سرینواس ریڈی آج نیو امبیڈ کر بھون میں میونسپل کارپوریشن اور مپما کے زیر اہتمام منعقدہ سوچھ بھارت تلنگانہ پروگرام کے تحت مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا ماحول سے اس کا اثر صحت پر ہوتا ہے اور خاندان صحت مند رہتے ہیں اس کیلئے حکومت کی جانب سے انفرادی بیت الخلاء کی تعمیرکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انڈر گرائونڈ ڈرین جن مقامات پر نہیں ہے ان مقامات پر بیت الخلائوں کی تعمیر کیلئے استفادہ کنندگان کا انتخاب کیا گیا اور شہر میں 6 ہزار سے زائد خاندان کی نشاندہی کی گئی اوران غریب افراد کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے بعد تحقیقات فی کس 12 ہزار روپئے بیت الخلاء کی تعمیر کیلئے منظور کرتے ہوئے احکامات کے سرٹیفکٹ جاری کیا جارہا ہے اور تعمیری کاموں کے مرحلوں کا جائزہ لیتے ہوئے فنڈس کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی۔ اطراف و اکناف کا ماحول صاف ستھرا رکھنے، پینے کا پانی اور کھانے کی اشیاء کو صاف ستھرا رکھنے کی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ شفاف اشیاء کا استعمال صحت مندی کی علامت ہے ۔ ہر دیہات میں ہر خاندان بیت الخلاء کی تعمیر کیلئے ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ کھلے عام مقامات پررفع حاجت سے ماحولیات پر اثر ہوگااور اس کا اثر صحت پر ہوگاجس پر پوچارام سرینواس ریڈی نے کہا کہ آنے والے تین سالوں میں ہر گھر کو پینے کا پانی فراہم کرنے کی غرض سے سری رام ساگر پراجیکٹ سے پانی کے حصول کے ذریعہ آبی سہولتیں فراہم کرنے اور ہر گھر کو نل کنکشن اور خواتین کو پانی کیلئے گھر وں سے باہر نکلنے مشکل کو دورکیا جائیگا۔ انتخابات کے موقع پر کئے گئے تمام اعلانات پر حکومت عمل کررہی ہے ۔اس پروگرام میں مئیر آکولہ سجاتا، ضلع کلکٹر رونالڈ روس ، کمشنر وینکٹیشور لو، مپما پی ڈی ستیہ نارائنا کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT