Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / صفائی اور مرتم کیلئے 741 تالابوں کی نشاندہی

صفائی اور مرتم کیلئے 741 تالابوں کی نشاندہی

جگتیال 8 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی چیف منسٹر کے احکامات پر تالابوں کی صفائی اور مرمتوں کیلئے نشاندہی اور اس کے کاموں کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار جگتیال آر ڈی او ایس پدما کر نے آج اپنے چیمبر میں ایریگیشن محکمہ کے ڈپٹی انجینئر اور اے ای کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ریاستی چیف منسٹر کے سی آر کی ی

جگتیال 8 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی چیف منسٹر کے احکامات پر تالابوں کی صفائی اور مرمتوں کیلئے نشاندہی اور اس کے کاموں کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار جگتیال آر ڈی او ایس پدما کر نے آج اپنے چیمبر میں ایریگیشن محکمہ کے ڈپٹی انجینئر اور اے ای کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ریاستی چیف منسٹر کے سی آر کی یکم ڈسمبر کو کاکتیہ مشین اور ڈرنکنگ واٹر اور فوڈ سکیوریٹی کارڈ اور وظائف وغیرہ کے سلسلے میں ضلعی کلکٹریٹ کر دی گء ہدایت کے مطابق جگتیال ڈیویژن میں تالابوں کا احاطہ کیا گیا جس کے اب تک 741 تالابوں کی نشاندہی کی گئی ہے مزید چار منڈلس کے تالابوں کا سروے کیا جارہا ہے اس کے تحت اس سال 20 فیصد تالابوں کی مرمت اور صفائی کیلئے رپورٹ حکومت کو روانہ کی گئی بجٹ کی منظوری کے ساتھ یکم جنوری سے کام کا آغاز ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف تالابوں کی نشاندہی کی گئی جس میں بارش کے پانی کو محفوظ کرنے اور پہاڑوں کے ذریعہ تالابوں کو منتقل کئے جانے والے تالابوں کا احاطہ کیاگیا جس کو حکومت کے احکامات کے مطابق تالابوں میں پانی کے ذخیرہ کیلئے تالابوں سے پہلے ایک میٹر کی سطح تک پائی جانے والے ۔۔۔۔۔۔ کو کھیتوں میں بطور کھاد کی طرح استعمال کرے کیلئے کسان برادری کو لئے جانے کی خواہش کی اور ایریگیشن محکمہ کو تعاون کرنے کی بھی خواہش کی جس کے لئے کسانوں میں شعور بیداری کیلئے گرام سبھا پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ اس موقع پر جگتیال ایریگیشن ڈی ای ششی بھودن دھرم پوری ڈی ای کے نارائنا اے ای جگتیال کمارا سوامی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT