Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / صفائی مزدوروں سے گھریلو کام لینے کے خلاف کارروائی کی جائے گی

صفائی مزدوروں سے گھریلو کام لینے کے خلاف کارروائی کی جائے گی

وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر کا بلدی کمشنرس کو انتباہ
حیدرآباد ۔ 13 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : وزیر بلدی نظم و نسق تلنگانہ کے ٹی آر نے صفائی مزدوروں سے گھروں میں کام لینے والے بلدی کمشنرس کو معطل کرنے کا انتباہ دیا ۔ صفائی مزدوروں کو طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ہیلت کارڈس کی اجرائی کا جائزہ لینے کا عہدیداروں کو مشورہ دیا ۔ ای ایس آئی اور پی ایف کی سہولت فراہم کرنے سے اتفاق کرتے ہوئے تنخواہوں میں اضافہ کرنے کے لیے چیف منسٹر کے سی آر سے نمائندگی کرنے کا تیقن دیا ۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے آج تلنگانہ کے بلدیات میں صفائی کا کام کرنے والے تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل کا جائزہ لیا ۔ صفائی مزدوروں کے تنظیموں کے نمائندوں نے صفائی مزدوروں کی صحت و تندرستی اور بیماریوں کا شکار ہوجانے پر علاج کرانے کے لیے ہیلت کارڈس جاری کرنے کی اپیل کی ۔ کے ٹی آر نے بلدی عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ہیلت کارڈس کی اجرائی کا جائزہ لیں ۔ انہوں نے مختلف کارپوریشنس اور میونسپلٹیز کے حدود میں عہدیداروں اور عوامی منتخب نمائندوں کے گھروں میں صفائی مزدوروں کے کام کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنرس پر زور دیا کہ وہ ایسی شکایتوں کو فوری دور کریں اور کہا کہ ایسے واقعات ان کے علم میں لائے جانے پر کمشنرس کو فوری معطل کردینے کا بھی فیصلہ کیا ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وہ صفائی مزدوروں کا احترام کرتے ہیں ۔ ان کی خدمات شہروں کے لیے حاصل کی جارہی ہے ۔ عہدیداروں اور عوامی منتخب نمائندوں کی خدمات کے لیے ان کا انتخاب نہیں کیاگیا ۔ ضرورت کے مطابق مزدوروں کو سیفٹی ایکوپمـنٹ دئیے گئے ہیں ۔ جتنی ضرورت ہے وہ پوری کی جائے گی ۔ لیکن اس کے استعمال کے لیے مزدوروں میں شعور بیدار کرنے کا مشورہ دیا ۔ مزدور تنظیموں کے نمائندوں نے ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق سے مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے ای ایس آئی اور پی ایف کی سہولت فراہم کرنے اور ساتھ ہی ڈبل بیڈ روم مکانات کی تقسیم میں انہیں بھی حصہ دار بنانے کا مطالبہ کیا ۔ تلنگانہ میں حکومت کی جانب سے مختلف محکمہ جات ، شعبوں میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے شہروں کی صاف صفائی میں مصروف مزدوروں کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ وزیر کے ٹی آر نے اس مطالبہ پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مسئلہ کو چیف منسٹر کے سی آر سے رجوع کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مالی طور پر مستحکم رہنے والے میونسپلٹیز کے حدود میں کام کرنے والے صفائی مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہے تاہم نگر پنچایت اور چھوٹی میونسپلٹیز میں تنخواہوں کے اضافہ کرنے کے لیے محکمہ جات کا جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کرنے کا تیقن دیا ۔ تنخواہوں میں اضافہ کرنے سے بلدیات پر کتنا زائد مالی بوجھ عائد ہوگا ۔ اس کی رپورٹ پیش کرنے کی کے ٹی آر نے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ ڈبل بیڈ روم مکانات کی تقسیم میں بے گھر صفائی مزدوروں کو بھی گھر دینے کا تیقن دیا ۔ ضرورت پر خصوصی کوٹہ دینے کا جائزہ لینے کا بھی تیقن دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT