Saturday , December 15 2018

صفائی مزدوروں کو مستقل کرنے کا مطالبہ

کریم نگر /13 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ حکومت کنٹراکٹ آوٹ سورسنگ مقامی مزدوروں کو مستقل کرنے کا تیقن دیا تھا ۔ پھر اب کیا وجہ ہے کہ تاخیر ہو رہی ہے ۔ ڈی سی سی صدر کے مرتنجم نے سوال کیا ۔ وہ تلنگانہ چوک پر ( انسانیت میں بدلاؤ انجمن ) کے زیر اہتمام جاری ستیہ گرہ میں شرکت کرتے ہوئے اس کی تائید کی ۔ بعد ازاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد

کریم نگر /13 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ حکومت کنٹراکٹ آوٹ سورسنگ مقامی مزدوروں کو مستقل کرنے کا تیقن دیا تھا ۔ پھر اب کیا وجہ ہے کہ تاخیر ہو رہی ہے ۔ ڈی سی سی صدر کے مرتنجم نے سوال کیا ۔ وہ تلنگانہ چوک پر ( انسانیت میں بدلاؤ انجمن ) کے زیر اہتمام جاری ستیہ گرہ میں شرکت کرتے ہوئے اس کی تائید کی ۔ بعد ازاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ملے 68 برس ہوچکے لیکن آج تک صفائی کے کاموں جڑے مزدوروں کے ساتھ انصاف نہیں ہوا ۔ اب وقت آگیا ہے کہ جب تک ان کے ساتھ انصاف نہیں ہوتا جب تک جدوجہد جاری رکھنا ضروری ہے ۔ ٹی آر ایس کو اگر اپنے وعدے کا پاس و لحاظ ہے تو تلنگانہ کے غریب مزدوروں کے ساتھ پورا پورا انصاف کیا جائے ۔ اس پروگرام میں دلت رتنا امبیڈکر یوجنا سنگھم ریاستی نائب صدر سامڑی پلی بالیا ، مدھو وکٹری ، سریدھر سرینواس ، شیام سندر وغیرہ شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT