صفائی مہم پر تنازعہ میں 7 افراد زخمی

جسملیر ۔ 24 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : راجھستان کے ڈھولیہ گاؤں میں صفائی مہم میں اساتذہ اور طلباء کی شمولیت کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم کے باعث 7 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ ویشنول برادری سے وابستہ دو گروپس نے ایکدوسرے پر سنگباری کرتے ہوئے لاٹھیوں اور تلواروں کا استعمال کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ گڑبڑ اس وقت شروع ہوئی سرکاری اسکول کے اساتذہ اور طلباء کلین انڈیا مہم کے سلسلہ میں صفائی کے لیے نکلے تھے جس پر ایک گروپ نے انہیں روکنے کی کوشش کی ۔ جس کی مزاحمت پر دوسرا گروپ متصادم ہوگیا جس میں 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ انہیں جودھپور کے مہاتما گاندھی ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس وشنوئی برادری سے وابستہ دونوں گروپوں کے 5 افراد کو حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کردی ہے جبکہ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ اس گاؤں میں کشیدہ حالات کے پیش نظر پولیس کے دستہ کو متعین کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT