Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / صفائی مہم پر سٹیزنس کونسلس تشکیل دینے کی تجویز

صفائی مہم پر سٹیزنس کونسلس تشکیل دینے کی تجویز

سوچھ بھارت ابھیان غیر سیاسی تحریک۔ وینکیا نائیڈو کا ادعا
نئی دہلی۔/7جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج سٹیزن کونسلس کی تشکیل کیلئے تجویز پیش کی ہے تاکہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے راہ ہموار ہوسکے۔ دہلی کے پارکس میں 15 روزہ صفائی مہم ( سوچینا پکھواڑہ ) کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر شہری ترقیات نے کہا کہ ریزڈنٹ ویلفیر اسوسی ایشن کی جانب سے سٹیزن کونسل ارکان نامزد کئے جانے چاہیئے اور یہ ارکان اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کے انتظامات کے انگرانکار ہوں گے۔دہلی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے تحت 800 پارکس ہیں اور تمام چھوٹے پارکس میونسپل کارپوریشن کے حوالے کردیئے گئے ہیں جس کی صاف صفائی پر سنجیدگی سے کام کیا جارہا ہے۔ اس تقریب میں لیفٹٹنٹ گورنر نجیب جنگ، نئی دہلی کی رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی اور بی جے پی رکن اسمبلی وجیندر گپتا بھی شریک تھے۔ مسٹر ایم وینکیا نائیڈو نے بتایا کہ حال ہی میں انہوں نے برلن کا دورہ کیا تھا جہاں پر یہ دیکھ کرمیں حیرت زدہ ہوگیا کہ ایک تہائی علاقہ سرسبز و شاداب ہے اور صرف 40فیصد آبادی موٹر گاڑیوں کا استعما لکرتی ہے لیکن ہندوستان میں اس طرح کی صورتحال نہیں پائی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعظم نریندر مودی نے سوچھ بھارت ابھیان کا افتتاح کیا تھا اسوقت یہ کہا تھا کہ اس مہم کو سیاسی رنگ دینے کی بجائے عوامی تحریک بنایا جائے اور ہر ایک کو اس کی اہمیت جانتے ہوئے اپنا اپنا حصہ ادا کرنا چاہیئے۔

TOPPOPULARRECENT