Monday , November 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / صفائی کیلئے عوام میں بیداری پیدا کرنے کی ہدایت

صفائی کیلئے عوام میں بیداری پیدا کرنے کی ہدایت

کریم نگر میں میونسپل ملازمین کے ورکشاپ سے میر سردار رویندر سنگھ کا خطاب

کریم نگر /9 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی حکومت کا روبہ عمل سوچھ سرویکشن میں متحدہ ضلع کریم نگر کارپوریشن میں شامل بھی میونپسل بھی زیادہ مارکس حاصل کرتے ہوئے ریاست میں ہی ضلع کو سبقت حاصل کرلینے کیلئے عہدیداروں اور مجلس بلدیہ عملے کو کوشش کرنی ہوگی ۔ سردار رویندر سنگھ میر کریم نگر نے مشورہ دیا ۔ مجلس بلدیہ کارپوریشن میٹنگ ہال میں منعقدہ 2019 سوچھ بھارت سوچھ تلنگانہ ہو صفائی ملازمین کے ایک روزہ ورکشاپ سے انہوں نے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سوچھ سروکشن میں قابل لحاظ نشانات کے حصول کیلئے صاف صفائی پر عوام میں بیداری پیدا کی جاکر پوری سطح پر کوشش کرنی چاہئے ۔ خشک اور تر کچرے علحدہ علحدہ حاصل کرتے ہوئے کچرے کو قدرتی کھاد کی تیاری میں خشک کچرے کو قریب تک منتقل کردیا جائے ۔ اس میں سبھی کو ساتھ سے لے کر کام کیا جانے کی خواہش کی ۔ مجلس بلدیہ کارپوریشن کمشنر کے ستیہ نارائن نے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ کوشش کرنے پر ہی سوچھ سرویکشن مقابلوں میں اچھے نشانات حاصل ہوتے ہیں او ڈی ایف بلس کے حصول کیلئے پٹرول بنکس پر پبلک ٹائلیٹ قائم کئے جانے کا مشورہ دیا ۔ سڑکوں پر آزو بازو تر اور خشک کچرے کیلئے علحدہ علحدہ کچرے کے باکسٹ میں ڈالے جانے کیلئے ہر 100 میٹر پر ایک کچرے کے باسکٹ رکھے جائے قدیم مکانات کے منہدم کرنے کے بعد جو بھی ناکارہ مٹی وغیرہ ہوں مالک مکان ہی منتقل کرلینا چاہئے گر مجلس بلدیہ اٹھالے جاتے تو اس کے اخراجات مالک مکان کو برداشت کرنا ہوگا ۔اس اجلاس میں کمشنر راجندر کمار کریم نگر رام کندم وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT