Saturday , December 15 2018

صفائی کے سلسلہ میں 36 گرام پنچایتوں کو نرمل گرام پنچایت ایوارڈ

حیدرآباد 16 جون ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر پنچایت راج کے ٹی راما راؤ نے 36 گرام پنچایتوں کو سڑکوں و کھلے مقامات کو بدنمائی سے بچانے پر نرمل گرام پنچایت ایوارڈز پیش کئے ۔ یہ مہم سوچھ بھارت کی طرح سوچھ تلنگانہ کے تحت شروع کی گئی تھی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے 36 گرام پنچایتوں کی ستائش کی اور سرپنچوں سے کہا کہ وہ صفائی کے پروگراموں میں سنجیدگی سے حصہ لیں اور سوچھ تلنگانہ پروگرام کو مستحکم کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اکٹوبر 2019 تک 30 لاکھ انفرادی گھروں کیلئے بیت الخلا کی تعمیر کا نشانہ رکھتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT