Tuesday , January 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / صفا بیت المال کی جانب سے معذور شخص کو رہائشی مکان کی فراہمی

صفا بیت المال کی جانب سے معذور شخص کو رہائشی مکان کی فراہمی

ناندیڑ ۔ 11فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صفا بیت المال شاخ ناندیڑ خدمت خلق کے عنوان سے مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات انجام دیرہاہے ۔ضرورت مند اور معذورین کی خدمت انجام دیجاتی ہے اسی طرح ایک معذور شخص محمد چاند پاشا ہ جو مدینتہ العلوم ہائی اسکول کے سامنے نہایت خستہ حال میں پڑارہتا تھا ۔ صفا بیت المال کے مرکزی صدر مولانا غیاث احمد صاحب رشا

ناندیڑ ۔ 11فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صفا بیت المال شاخ ناندیڑ خدمت خلق کے عنوان سے مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات انجام دیرہاہے ۔ضرورت مند اور معذورین کی خدمت انجام دیجاتی ہے اسی طرح ایک معذور شخص محمد چاند پاشا ہ جو مدینتہ العلوم ہائی اسکول کے سامنے نہایت خستہ حال میں پڑارہتا تھا ۔ صفا بیت المال کے مرکزی صدر مولانا غیاث احمد صاحب رشادی کی نشاندہی پر اس معذور کیلئے حافظ محمد فاروق صاحب حسامی کی نگرانی میں صفا بیت المال شاخ ناندیڑ کی جانب سے ایک روم کی طرح چھوٹاساٹین شیڈ کاڈبہ بناکر دیاگیا ہے ۔جس میں وہ معذور شخص سردی ،گرمی،بارش وغیرہ سے محفوظ رہ سکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT