Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / صفا بیت المال کی جانب سے مفت طبی کیمپ

صفا بیت المال کی جانب سے مفت طبی کیمپ

کرنول۔/15اگسٹ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کرنول کے قدیم شہر میں واقع درگاہ معصوم باشاہ کے قریب غریب اور مستحق عوام کیلئے صفاء بیت المال کی جانب سے مفت طبی کیمپ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر تنظیم کے صدر مولانا محمد عبداللہ نے بتایاکہ صفاء بیت المال کی جانب سے پچھلے کئی سالوں سے غرباء کیلئے مختلف قسم کے خدمات کی جارہی ہیں ۔ ان میںسے غرباء کیلئے مفت طبی کیمپ ، راشن کٹ کی تقسیم ، بیوائوں کیلئے وظیفہ وغیرہ دیا جاتا ہے۔ اور شہر کے غریب علاقوں میں مفت طبی کیمپ چلایا جاتا ہے ۔اس موقع پر حفیظ محمد سلیم و دیگر شریک رہے ۔

ملک کی آزادی میں علماء کا رول ناقابل فراموش
سنگاریڈی۔/15 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 71ویں یوم آزادی کے موقع پر مدرسہ عربیہ نعمانیہ پرشانت نگر سنگاریڈی میں مولانا سید فصیح الدین قاسمی صدر جمعیتہ العلماء ضلع سنگاریڈی نے قومی پرچم کشائی انجام دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے برادران وطن کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ ہمارے اکابرین بالخصوص علمائے کرام اور حفاظ کرام کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ ہمیں آج 71ویں یوم آزادی منانے کا مقوع حاصل ہورہا ہے ۔ ایم اے حکیم ایڈوکٹ سابق نائب صدر اردو اکیڈیمی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ایم اے سبحان وائس چیرمین زرعی مارکٹ کمیٹی سنگاریڈی، غلام صمدانی ، ناہید، رضی الدین ، مورتی، خواجہ اسد اللہ ، وسیم ، مولانا محمد عبدالستار قاسمی، قاری اشفاق، حافظ عبداللہ، حافظ محمد ابرار، مولانا محمد حسان قاسمی، حافظ محمد عامر، مولانا فیروز قاسمی، محمد عمران مدرس کے علاوہ طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT