Tuesday , October 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / صلاح فٹ،آج یوروگوئے کے خلاف مقابلے میںشرکت

صلاح فٹ،آج یوروگوئے کے خلاف مقابلے میںشرکت

ماسکو۔14جون(سیاست ڈاٹ کام)مصر کے مایہ ناز فٹبالر محمد صلاح نے کندھے کی تکلیف سے صحت پالی ہے اور ورلڈ کپ میں کل جمعہ کو یوروگوئے کیخلاف پہلا میچ کھیلنے کیلئے پرامید ہیں۔گروزنی میں موجود مصر کی ٹیم کے فارورڈ محمد صلاح کا گزشتہ روز فٹنس ٹسٹ لیاگیا جس میں وہ کامیاب رہے۔ فزیونے ا ن کے کندھے کی تکلیف ختم ہونے کی تصدیق کر دی جس کے بعد محمد صلاح نے کہا ہ وہ یوروگوئے کیخلاف میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے تاہم ٹیم انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک باقاعدہ طور پر ان کے فٹ ہونے اور پہلا میچ کھیلنے کا اعلان نہیں کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT