Friday , August 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / صلح کو گولڈن بوٹ ایوارڈ،سب سے زیادہ گولس کا اعزاز

صلح کو گولڈن بوٹ ایوارڈ،سب سے زیادہ گولس کا اعزاز

لندن۔14مئی (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے نامور فٹبالر محمد صلح نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک سیزن میں زیادہ گولز کا نیا ریکارڈ قائم کرنے کے علاوہ سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ برائیٹون کے خلاف میچ میں محمد صلح نے اپنی ٹیم کے لیے ابتدائی گول اسکور کر کے انگلش پریمیئر لیگ کے رواں سیزن میں اپنا 32واں گول اسکور کیا جو انگلش پریمیئر لیگ کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔انگلش پریمیئر لیگ کے 38 میچوں پر مشتمل سیزن میں محمد صلح نے مجموعی طور پر 32 گول اسکور کے جبکہ لوئس سواریز نے اس سے قبل 31 گول کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔صلح کا گزشتہ سال روما سے لیورپول میں منتقلی ہوئی تھی اور لیورپول میں اپنے پہلے ہی سیزن میں انہوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو پریمیئر لیگ کی 4 بہترین ٹیموں میں جگہ بنانے میں مدد دی اور چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں بھی رسائی دلائی۔وہ اب تک تمام ایونٹس میں لیورپول کے لیے 50 میچوں میں 40 گول اسکور کر چکے ہیں۔اس ریکارڈ کے ساتھ صلح کو انگلش پریمیئر لیگ کا سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔صلح اس سے قبل پی ایف اے کے سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا جبکہ رائٹرز اسوسی ایشن فٹبالر کی جانب سے بھی سال کا بہترین کھلاڑی منتخب گیا تھا۔اس ایوارڈ کے ساتھ ہی صلح نے سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ بیلن ڈی اور کے لیے بھی خود کو مضبوط امیدوار ثابت کردیا ہے اور اگر وہ لیورپول کو چیمپیئنز لیگ کا خطاب جتوا دیتے ہیں تو یقینی طور پر بیلن ڈی اور کے لیے اولین امیدوار بن جائیں گے۔پریمیئر لیگ کے میچ میں لیورپول کے مصری کھلاڑی محمد صلاح نے سیزن کا 32واں انفرادی گول کر کے برائٹن کی ٹیم کو یکطرفہ میچ میں 0-4 سے شکست دے کر پریمیئر لیگ میں ایک نئی تاریخ رقم کردی۔ لیور پول اور برائٹن کے مابین میچ کے دوران مصری کھلاڑی محمد صلاح نے سیزن کا 32واں گول کیا او ر اپنے قریبی حریف ہیری کین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اعزاز کے حقدار قرار پائے۔ لیور پول نے برائٹن کو 4-0گول سے شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT