Saturday , November 25 2017
Home / عرب دنیا / صنعاء کے ’الدیلمی‘ فوجی اڈے پر بمباری، تعز میں باغی پسپا

صنعاء کے ’الدیلمی‘ فوجی اڈے پر بمباری، تعز میں باغی پسپا

دبئی۔ 2 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) یمن میں مختلف محاذوں پر حکومتی فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی مزید شدت اختیار کرگئی ہے۔تعز شہر میں حوثی باغیوں نے مزاحمتی ملیشیا اور حکومتی فوج پر حملہ کیا ہے مگر باغیوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے انہیں پسپا کردیا گیا ہے۔اطلاعات ہیں کہ سرکاری فورسز نے تعز میں 25 باغیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ادھر شمالی صنعاء میں قائم ’الدیلمی‘ فوجی اڈے پر عرب اتحادی طیاروں نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود تباہ کیا گیا ہے۔مغربی تعز میں الزاعیہ محاذ پر حکومتی فوج اور باغیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ باغیوں کی جانب سے شہری آبادی پر بھاری توپ خانے سے حملے کیے گئے ہیں۔ عرب اتحادی فوج کے طیاروں نے تعز میں الغیل، العاملی اسکول اور موزع کے مقام پر باغیوں کے کئی ٹھکانوں پر بمباری کرکے انہیں تباہ کردیا جس کے نتیجے میں کئی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ بمباری میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود اور فوجی گاڑیاں تباہ کی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT