Tuesday , December 18 2018

صنعاء گارڈن میں آج لڑکیوں اور خواتین کے لیے پکوان کے کلاسیس

روزنامہ سیاست اور فریڈم ریفائنڈ سن فلاور آئیل کی پیشکش ، ماسٹر شیف پونیت مہتا کا مظاہرہ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : روزنامہ سیاست و فریڈم ریفائنڈ سن فلاور آئیل کے تعاون و اشتراک سے پرانے شہر کے مرکزی مقام چارمینار کے دامن میں بروز ہفتہ 12 مئی کو صبح 10 تا 2-30 بجے دوپہر صنعاء گارڈن روبرو سردار محل میں پرانے شہر کی خواتین و لڑکیوں کے لیے پکوان کلاس منعقد ہوں گی ۔ مشہور و معروف شیف پونیت مہتا اپنے ہمنواؤں کے ساتھ خواتین و لڑکیوں کے روبرو اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ اس لیے خواتین و لڑکیاں اس کو یوں ہی نہ سمجھیں بلکہ اس اہم کلاس اور موجودہ دور کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے جو انہیں نادر موقع ہاتھ آیا ہے اس میں شرکت کریں ۔ تا کہ لڑکیاں پکوان سے واقفیت رکھتی ہے یا نہیں اس لیے اس نادر موقع سے استفادہ کریں اور ماسٹر شیف کلاس میں جتنے انوکھے پکوان کے طریقہ بتائیں گے وہ آسانی کے ساتھ دیکھ سکیں گے ۔ اسی لیے صنعاء گارڈن میں ایل ای ڈی کی سہولت بھی مہیا کی جارہی ہے تاکہ اس کے ذریعہ بڑے اسکرین پر خواتین و لڑکیاں پکوان کے طریقے کار کا آسانی سے مشاہدہ کرسکے ۔ ماسٹر شیف پونیت مہتا اس پکوان کلاس میں پکوان کے دوران فریڈم ریفائنڈس فلاور آئیل جو خالص تیلوں میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے اس کا استعمال کریں گے جس کی وجہ سے صنعا گارڈن ان کے پکوان کی خوشبو سے مہک اٹھے گا ۔ پونیت مہتا مختلف ڈشس موسم گرما کے پیش نظر بے حد ضروری ہے بتائیں گے ۔ کوکری کلاس میں شرکت کرنے والی خواتین و لڑکیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ وقت کی پابندی کا لحاظ کرتے ہوئے 9-30 بجے تک اپنی نشست سنبھال لیں ۔ محدود نشستوں کے پیش نظر واٹس اپ اور ایس ایم ایس فون نمبر 8919493509 پر نام ، عمر ، پتہ اور تعلیمی قابلیت بھیجنے والے رجسٹریشن کو ہی اس کلاس میں داخل ہونے کی اجازت رہے گی ۔ خواتین و لڑکیوں کو اپنے ساتھ قلم و کاپی رکھنا ہوگا اور اس کلاس میں چھوٹے بچوں کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ایک عام بات یہ بھی ہے کہ جو عورت پکوان میں مہارت رکھے گی تو وہ خاندان ، زندگی اور اُس کی سہیلیوں میں کامیاب عورت کہلائے گی ۔ اس کو عام کرنے کے لیے سیاست نے پونیت مہتا کی خدمات لی ہے ۔ سال 2016 میں پونیت مہتا نے سیاست کے تعاون سے ہونے والی کلاس میں اس مقام پر پکوان کا مظاہرہ کیا تھا یہ بات ہے کہ ان کے ہاتھ کے بنائے ہوئے ڈشس کا جو ایک مرتبہ مزہ لے گا وہ ان کے بنائے ہوئے ڈشس کا بار بار طلب گار ہوگا ۔ ماسٹر پونیت مہتا آڈٹ آف کنٹرول پنجابی کی حیثیت سے اپنے سفر کا آغاز کیا انہیں ابتداء میں تھوڑے بہت پکوان کا شوق تھا جس کی وجہ سے اس میدان میں انہوں نے کڑی محنت کرتے ہوئے ایک بڑا تجربہ بھی حاصل کیا ۔ یہاں تک ملک اور دنیا کے شیفس کی فہرست میں اپنے آپ کو شامل کرلیا ۔ 13 سال کی عمر سے پکوان کا یہ شوق اور شادی بعد کے ان کی اہلیہ کا صبح کی اوقات میں ملازمت کے لیے جانا انہوں نے باقاعدہ طور پر صبح کے اوقات میں گھر پر ہی پکوان کی مشق کی اور دنیا اور ملک بھر میں نام کمایا ۔ سال 2014 میں متحدہ عرب امارات اور حکومت شارجہ کی دعوت پر دورہ کیا اور وہاں کھانے کے فیسٹیول میں شرکت کی ۔ خصوصیت کے ساتھ شارجہ چلڈرنس اسپڈینگ فیسٹیول میں اپنے فن کا جادو جگا کر عالمی حیثیت سے پکوان کے میدان میں نام کمایا ہے ۔ خواتین ، لڑکیوں کے لیے جہاں تعلیمی قابلیت ، حسن و اخلاق ، ملنساری اور عبادت و ریاضت میں دلچسپی کے ساتھ امور خانہ داری اور پکوان سے واقفیت بے حد ضروری ہے ۔ اس لیے اس موقع کو اپنے ہاتھ سے جانے نہ دیں اور اس پکوان کلاس میں ضرور شرکت کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT