Sunday , January 21 2018
Home / عرب دنیا / صنعا پر سعودی حملے، پانچ ہلاک متعدد عمارتیںمنہدم ملبہ سے زندہ بچ جانے والے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری

صنعا پر سعودی حملے، پانچ ہلاک متعدد عمارتیںمنہدم ملبہ سے زندہ بچ جانے والے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری

صنعا ۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں شیعہ باغیوں کو نشانہ بناتے ہوئے سعودی عرب کے زیرقیادت کئے جانے والے فضائی حملوں کے نتیجہ میں دارالحکومت صنعا کے پرانے شہر کے علاقہ میں کئی تاریخی عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں جن میں وہ عمارت بھی شامل ہے، جس کو یونیسکو نے عالمی ورثہ کا موقف دیا تھا۔ ان حملوں میں کم سے کم 5 عام شہری ہلاک ہوئے ہیں اور دیگر ک

صنعا ۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں شیعہ باغیوں کو نشانہ بناتے ہوئے سعودی عرب کے زیرقیادت کئے جانے والے فضائی حملوں کے نتیجہ میں دارالحکومت صنعا کے پرانے شہر کے علاقہ میں کئی تاریخی عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں جن میں وہ عمارت بھی شامل ہے، جس کو یونیسکو نے عالمی ورثہ کا موقف دیا تھا۔ ان حملوں میں کم سے کم 5 عام شہری ہلاک ہوئے ہیں اور دیگر کئی منہدمہ عمارتوں کے کھنڈر میں دفن ہوگئے ہیں۔ جنگی طیاروں نے باغیوں کے ایک سینئر کمانڈر کے زیرقبضہ گھر کو نشانہ بناتے ہوئے یہ حملہ کیا تھا لیکن میزائیل صحیح مقام پر وار نہیں کرسکے بلکہ اس کے اثر سے تین قریبی گھر تباہ ہوگئے۔ علاوہ ازیں کئی پڑوسی عمارتوں میں شگاف پڑ گئے جس کے نتیجہ میں ہر طرف کھنڈر دیکھے گئے ہیں۔ آن لائن جہدکاروں نے تباہ شدہ عمارتوں کی تصاویر سوشیل میڈیا پر پوسٹ کئے ہیں۔ ایک تصویر میں دکھایا گیا ہیکہ ایک شخص ملبہ سے زندہ بچ جانے والے افراد کو نکالنے کی کوشش کررہا ہے۔ دوسری تصویر میں پرانا شہر القاسمی میں عمارتوں کو پہنچنے والے سنگین نقصانات دکھائے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT