Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / صنعتوں کو 24گھنٹے برقی سربراہ کرنے چیف منسٹر کا تیقن

صنعتوں کو 24گھنٹے برقی سربراہ کرنے چیف منسٹر کا تیقن

حیدرآباد۔/11مارچ، ( پی ٹی آئی) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج صنعت کاروں کو تیقن دیا ہے کہ اس سال مئی سے صنعتی شعبہ میں کوئی برقی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ ان دنوں ہر کوئی برقی کٹوتی سے متعلق سوال کررہا ہے، میں آپ کو تیقن دیتا ہوں کہ صنعتوں کو 24گھنٹے برقی سربراہی کو یقینی بنایا جائے گا اور ماہ مئی سے کوئی برقی کٹوتی نہیں ہوگی۔وہ یہاں سی

حیدرآباد۔/11مارچ، ( پی ٹی آئی) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج صنعت کاروں کو تیقن دیا ہے کہ اس سال مئی سے صنعتی شعبہ میں کوئی برقی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ ان دنوں ہر کوئی برقی کٹوتی سے متعلق سوال کررہا ہے، میں آپ کو تیقن دیتا ہوں کہ صنعتوں کو 24گھنٹے برقی سربراہی کو یقینی بنایا جائے گا اور ماہ مئی سے کوئی برقی کٹوتی نہیں ہوگی۔وہ یہاں سی آئی آئی تلنگانہ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ تلنگانہ میں برقی کی قلت کے باعث صورتحال نازک ہوئی ہے۔ موجودہ تھرمل پاور کی گنجائش 4320میگا واٹ ہے۔ حکومت کی اولین ترجیح برقی کی اس کمی کو دور کرنا ہے۔ 2015کے اختتام تک ریاست تلنگانہ میں 2300میگا واٹ برقی تیار کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT