Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / صنعتکار کو بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار

صنعتکار کو بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ /21 ستمبر (سیاست نیوز ) صنعت کار کو دھمکی آمیز فون کالس اور میسیجیس بھجنے والے ایک شخص کو کمشنر ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ 33 سالہ شردکمار ساہو ساکن قطب اللہ پور جو پیشہ سے الیکٹریشن ہے ایک صنعت کار منوچ وی پرمار کو مسلسل فون پر دھمکاتے ہوئے یہ دعویٰ کررہا تھا کہ اس نے باتھ روم میں خفیہ کیمرے کے ذریعہ اس کے ارکان خاندان کی ویڈیوز حاصل کئے ہیں اور 80 لاکھ روپئے نہ دینے پر وہ ویڈیوز کو سوشیل نیٹ ورک کی ویب سائیٹ پر عام کردے گا ۔ صنعت کار منوج نے جوبلی ہلز پولیس سے ایک شکایت درج کروائی اور ٹاسک فورس پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ شرت کو جوبلی ہلز بس اسٹیشن کے قریب گرفتار کیا گیا ہے اور سابق میں شرت نے منوج کے پاس ملازمت کی تھی اور اسے معقول رقم موصول نہیں ہوئی جس کے نتیجہ یہ کارستانی انجام دی ۔

TOPPOPULARRECENT