Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / صنعتی ترقی اتھارٹی نوئیڈاکے خلاف کاشتکاروں کا احتجاج

صنعتی ترقی اتھارٹی نوئیڈاکے خلاف کاشتکاروں کا احتجاج

گریٹر نوئیڈا۔/22اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) کئی کاشتکاروں نے آج گریٹر نوئیڈا انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا تاکہ اضافہ معاوضہ کی ادائیگی کے ان کے مطالبہ پر زور دیا جاسکے۔ احتجاج کی قیادت کسان قائد منویر بھاٹی نے کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اتھارٹی کاشتکاروں کو ادائیگیاں کرنے کے سلسلہ میں دیانتدار نہیں ہے اور 64 فیصد مختص کی ہوئی رقم کا صرف 10فیصد ادا کیا جارہا ہے حالانکہ اس سلسلہ میں عدالتی حکام واضح ہیں۔ بعد ازاں اتھارٹی کے عہدیداروں نے ان کو مذاکرات کیلئے طلب کیا اور تیقن دیا کہ ادائیگیاں جلد ہی کردی جائیں گی۔

اتکل حادثہ کے متاثرہ مسافرین کی المناک داستان
مظفر نگر۔/22اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان کا عقیدتمند ہری مینا ہمیشہ اتکل ایکسپریس سے پوری سے ہردوار جایا کرتا تھا لیکن اس نے اب عہد کیا ہے کہ آئندہ کبھی ٹرین سے سفر نہ کرے گا۔ مسافرین کو جس صدمہ سے دوچار ہونا پڑا ہے یہ اس کا صرف ایک نمونہ ہے۔ گزشتہ پانچ سال سے مینار اور دیگر دیہاتی پوری کے سفر کیلئے اتکل ایکسپریس کے ذریعہ ہی جایا کرتے تھے تاکہ ہردوار میں لارڈ جگناتھ کی جاترا میں شرکت کرسکیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT