Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / صنعتی شعبہ کی شرح ترقی 7-9 فیصد برقرار رہے گی : نیسکام

صنعتی شعبہ کی شرح ترقی 7-9 فیصد برقرار رہے گی : نیسکام

حیدرآباد 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سافٹ ویر انڈسٹری لابی نیسکام نے آج متواتر دوسرے سال اس طرح کی پیش قیاسی کی ہے کہ مالی سال 2019 ء میں وصولیات / آمدنی کی شرح میں 7-9 فیصد اضافہ متوقع ہے جو مالی سال 2018 ء میں بھی اسی تناسب میں رہا ہے۔ صدر نیسکام آر چندرشیکھر نے یہاں ادارہ کے سالانہ انڈیا لیڈرشپ فورم کے موقع پر میڈیا والوں سے بات چیت میں کہاکہ آئی ٹی اور آئی ٹی سے وابستہ سرویسس کے شعبہ میں ہمارا تخمینہ ہے کہ 7 تا 9 فیصد ترقی ہوگی۔ دیسی سطح پر آمدنی میں قدرے برتر شرح (10-12 فیصد) پر اضافہ ہوسکتا ہے۔ نیز برآمدات اس مدت میں کچھ حد تک گھٹ سکتی ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ انڈسٹری رواں مالی سال کا اختتام تخمینی 7.8 فیصد شرح ترقی سے کم تر تناسب پر کرسکتی ہے اور آمدنی کی جسامت اس سال کے دوران برآمدات کے معاملے میں 167 بلین امریکی ڈالر تک پہونچ سکتی ہے۔ چندرشیکھر کے مطابق انڈسٹری مالی سال 2019 ء میں ایک لاکھ افراد کا تقرر کرسکتی ہے جو رواں سال تخمینی تعداد کے مقابل 50 فیصد کم ہے۔ تاہم اُنھوں نے مجموعی طور پر بہتر مواقع پیدا ہونے کی اُمید ظاہر کی۔

TOPPOPULARRECENT