Wednesday , September 19 2018
Home / Top Stories / صنعتی نمائش کا ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی نے افتتاح کیا

صنعتی نمائش کا ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی نے افتتاح کیا

حیدرآباد۔یکم جنوری(سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمودعلی نے آج 78ویں سالانہ نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر تعلیم کڈیم سری ہری‘ فینانس منسٹر و صدر نمائش سوسائٹی ایٹالہ راجندربھی موجود تھے۔شمع جلا کر جہاں نمائش کا افتتاح کیاگیا وہیں غبارے بھی چھوڑے گئے۔ بعد ازا ں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ حیدرآباد کی نمائش ساری دنیامیںمقبول ہے ۔ اس کی شروعات انڈسٹریل فروغ کی بنیاد پر ہوئی تھی مگر آہستہ آہستہ نمائش تجارتی مرکز میںتبدیل ہوگئی۔ آج ساری دنیا سے لوگ نمائش کا مشاہدہ کرنے کے لئے آتے ہیںبالخصوص بیرونی ممالک میںرہنے والے ہندوستانی خاص طور پر جنوری کے مہینے میںہی حیدرآباد آتے ہیں تاکہ رشتہ داروں اور دوست احبا ب سے ملاقات کے بعد نمائش کا بھی مشاہدہ کرسکیں۔تلنگانہ میںبڑھتے صنعتی رحجان کے پیش نظر جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ یہاں پرخالص انڈسٹریل نمائش کا بھی انعقاد عمل میںلایاجاناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میںچوبیس گھنٹے بلاوقفہ برقی سربراہی کے بعدبڑے پیمانے سے صنعت کار ریاست تلنگانہ کا رخ کررہے ہیں،ایسے میں خالص انڈسٹریل نمائش کا اچھا قدم ثابت ہوگا۔ انہوں نے نمائش سوسائٹی کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ مجموعی طور پر نمائش حیدرآبادیوں اور شہر آنے والوں نے ایک بہترین تفریح گاہ ہے ۔ اور حکومت تلنگانہ بھی کامیاب نمائش کے انصرام کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے۔ سری ہری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نمائش سوسائٹی اور اس کے تحت چلائے جانے والے تعلیمی اداروں کی ستائش کی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے سوسائٹی کے تحت چلائے جارہے تعلیمی اداروں کے معیار میںآئے کمی کا بھی ذکر کیا اور کہاکہ اگر نمائش سوسائٹی اپنے تعلیمی اداروں کو حکومت تلنگانہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو تعلیمی اداروں کے معیار میںبھی تبدیلی آئے گی اور حکومت کو بھی ان تعلیمی اداروں کے فروغ کے لئے آسانی ہوگی۔ ماضی کی حکومتوں نے نمائش اور سوسائٹی دونوں کی تجاویزکو نظرانداز کیامگر حکومت تلنگانہ سوسائٹی کی جانب سے پیش کی جانے والی تجویز اور مطالبات دونوں پر غور کرتی ہے۔ایٹالہ راجندر ا نے نمائش کے ابتدائی حالات سے لیکر آج تک کے سفر کا اس موقع پر ذکر کیا اور کہاکہ سوسائٹی کی جدوجہد کے نتیجے میںہی 45 دنوں تک مسلسل نمائش کا اہتمام کیاجاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ قلب شہر میںموجود نمائش میدان کے لیز میں 50 سال کا اضافہ حکومت تلنگانہ کا ہی کارنامہ ہے اور مستقبل میںبھی حکومت تلنگانہ کا نمائش سوسائٹی کو تعاون حاصل رہے گا۔ نائب صدر سوسائٹی پی نروتم ریڈی نے خیرمقدمی کلمات میں نمائش سوسائٹی کو درکار سہولتوں پر روشنی ڈالی۔ ایل منجیت ریڈی کنونیر سوسائٹی اور ڈاکٹر سنجیو کمار (مشیر )بھی اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT