Monday , September 24 2018
Home / سیاسیات / صنعتی پارکس کو ایس سی زیڈ اوراین آئی ایم زیڈ کے فوائد کی توسیع

صنعتی پارکس کو ایس سی زیڈ اوراین آئی ایم زیڈ کے فوائد کی توسیع

نئی دہلی۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں خصوصی معاشی زونس (ایس سی زیڈ) اور قومی سرمایہ کاری و پیداواری زونس میں این آئی ایم زیڈ کے فوائد کی مجوزہ صنعتی پارکس تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو چین کے تعاون سے قائم کئے جائیں گے۔ نائب صدرجمہوریہ محمد حامد انصاری کے حالیہ دورۂ چین کے موقع پر ہندوستان اور چین نے صنعتی پارکس تشکیل دی

نئی دہلی۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں خصوصی معاشی زونس (ایس سی زیڈ) اور قومی سرمایہ کاری و پیداواری زونس میں این آئی ایم زیڈ کے فوائد کی مجوزہ صنعتی پارکس تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو چین کے تعاون سے قائم کئے جائیں گے۔ نائب صدرجمہوریہ محمد حامد انصاری کے حالیہ دورۂ چین کے موقع پر ہندوستان اور چین نے صنعتی پارکس تشکیل دینے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ فریقین نے توثیق کی کہ صنعتی پارکس کو حکومت چین کی تائید حاصل رہے گی اور بیرون ملک معاشی و تجارتی تعاون زونس کو امداد فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ فوائد پہنچائے جائیں گے جو ہندوستان کی موجودہ پالیسی کے چوکٹھوں کے تحت ہوں گے۔ ریاستی حکومتوں کی موجودہ پالیسیاں بھی قابل اطلاق ہوں گی۔ یادداشت مفاہمت میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے صنعتی پارکس تعاون کارکرد گروپ کے قیام سے بھی اتفاق کرلیا ہے جو پارکس کی پیشرفت کا جائزہ لے گا۔ گروپ میں دونوں ممالک کے نمائندے مساوی تعداد میں ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT