Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / صنعتی پیداوار میں کمی ، افراطِ زر میں اضافہ

صنعتی پیداوار میں کمی ، افراطِ زر میں اضافہ

نئی دہلی۔ 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) معیشت میں انجماد کی عکاسی کرتے ہوئے صنعتی پیداوار میں 1.7 فیصد انحطاط ڈسمبر کے مہینہ میں پیدا ہوا جبکہ افراط زر میں جنوری میں اضافہ ہوکر یہ 5.11 فیصد ہوگیا جس کی وجہ سے آئندہ بجٹ میں معاشی توسیع میں اضافہ کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات ضروری ہوگئے ہیں۔ کارخانوں کی پیداوار جس کی پیمائش صنعتی پیداوار کے اشاریہ (

نئی دہلی۔ 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) معیشت میں انجماد کی عکاسی کرتے ہوئے صنعتی پیداوار میں 1.7 فیصد انحطاط ڈسمبر کے مہینہ میں پیدا ہوا جبکہ افراط زر میں جنوری میں اضافہ ہوکر یہ 5.11 فیصد ہوگیا جس کی وجہ سے آئندہ بجٹ میں معاشی توسیع میں اضافہ کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات ضروری ہوگئے ہیں۔ کارخانوں کی پیداوار جس کی پیمائش صنعتی پیداوار کے اشاریہ (آئی آئی پی) سے کی جاتی ہے، ماہ ڈسمبر میں 1.7 فیصد کم ہوگیا، تاہم ڈسمبر 2013ء کی بہ نسبت یہ پھر بھی زیادہ تھا کیونکہ اس میں 0.1 فیصد توسیع ہوئی۔ نومبر 2014ء میں آئی آئی پی 3.8 فیصد تھی جس میں اضافہ ہوکر وہ 3.9 فیصد ہوگئی تھی۔ صارفین کی قیمت کا اشاریہ 2012ء کی بہ نسبت جنوری میں 5.11 فیصد زیادہ ہوگیا۔ اس کی وجہ غذائی اشیاء اور مشروبات بشمول پھلوں اور ترکاریوں کی قیمت میں اضافہ ہے۔ ترکاریوں اور پھلوں کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ ماہ ریزرو بینک آف انڈیا نے شرح سود میں 0.25 فیصد کمی کرکے اسے 7.75 فیصد 20 ماہ کے وقفے سے کردیا تھا، لیکن مالی پالیسی پر نظرثانی نے شرح سود کو جوں کا توں برقرار رکھا گیا ۔ آر بی آئی کے گورنر رگھورام راجن نے مالیاتی پالیسی پر دو ماہی نظرثانی کے بارے میں ممبئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیںبجٹ میں حکومت کے احکامات کے اعلان کا انتظار ہے۔ اس کے بعد ہی شرح سود میں کمی کا اعلان ممکن ہے۔

TOPPOPULARRECENT